ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سوشل میڈیا پر افواہوں اور غلط معلومات کے خلاف سائبر پولیس اننت ناگ کا سخت انتباہ

سرکاری بیان میں کہا گیا ہیکہ افواہوں، غلط معلومات، اشتعال انگیزی کو فروغ دینے والی کسی بھی پوسٹ پر قانونی کاروائی کی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر افواہوں اور غلط معلومات کے خلاف سائبر پولیس اننت ناگ کا سخت انتباہ
سوشل میڈیا پر افواہوں اور غلط معلومات کے خلاف سائبر پولیس اننت ناگ کا سخت انتباہ (ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : March 3, 2026 at 7:52 AM IST

1 Min Read
Choose ETV Bharat

اننت ناگ(اشفاق میر): سائبر پولیس اسٹیشن اننت ناگ نے سوشل میڈیا صارفین کے لیے ایک اہم عوامی مشاورتی ہدایت جاری کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ وہ کوئی بھی ایسا مواد اپ لوڈ، شیئر یا پھیلانے سے گریز کریں جو موجودہ امن و امان کی صورتحال کو متاثر کرے یا عوام میں خوف و ہراس پیدا کرے۔

سرکاری بیان میں سائبر پولیس نے خبردار کیا ہے کہ افواہوں، غلط معلومات، اشتعال انگیزی کو فروغ دینے والی کسی بھی پوسٹ، ویڈیو، پیغام یا تبصرے کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کچھ لوگ سوشل میڈیا پر ایران اسرائیل جنگ میں آیت اللہ علی خامنہ پر حملے کے بارے میں ان کی حمایت میں آواز اٹھا رہے ہیں جبکہ کچھ لوگ اپنے ذاتی نظریات پیش کر رہے ہیں، حکام کی جانب سے اس طرح کے فعل سے بچنے کی تلقین کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: کشتواڑ میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ، انسدادِ دہشت گردی آپریشنز تیز کرنے کی ہدایت

مشاورتی ہدایت میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور کسی بھی خبر یا اطلاع کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر شیئر کرنے سے قبل سرکاری اور مستند ذرائع سے اس کی تصدیق ضرور کریں۔پولیس حکام نے ضلع بھر میں امن، سائبر نظم و ضبط اور سماجی ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے عوام سے مکمل تعاون کی اپیل کی ہے۔