ETV Bharat / jammu-and-kashmir
سیاحتی مقام پتنی ٹاپ پر فیسٹیول اور تقاریب منعقد کرنے کا مطالبہ
سیاحتی شعبہ سے وابستہ لوگوں خاص کر ہوٹل مالکان نے سیاحوں کو راغب کرنے کی غرض سے پروگرامز منعقد کرنے کی اپیل کی ہے۔

By ETV Bharat Jammu & Kashmir Team
Published : March 4, 2026 at 1:00 PM IST
رام بن (نواز رونیال): مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے صوبہ جموں میں واقع سیاحتی مقامات پتنی ٹاپ او نتھا ٹاپ پر سیاحوں کی کم تعداد سے مقامی ہوٹل مالکان سمیت ٹورزم سے وابستہ دیگر افراد نے حکومت سے ان خوبصورت مقامات کی تشہیر کرنے اور سیاحوں کو یہاں آنے کے لیے راغب کرنے کی خاطر ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات اٹھائے جانے کی مانگ کی ہے۔
صوبہ جموں کے یہ ایسے سیاحت مقامات ہیں جہاں سیاح برفباری سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ یو پی، ہریانہ اور راجستھان سے آئے سیاحوں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہاں برف سے کافی لطف اندوز ہوئے اور انہوں نے ملک کے شہریوں سے پتنی ٹاپ آکر قدرتی مناظر خاص کر برف سے لطف اندوز ہونے کی اپیل کی۔
تاہم، پتنی ٹاپ خاص کر سناسر کے ہوٹل مالکان نے محکمہ سیاحت پر اس علاقے کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ایک مقامی ہٹل مالک نے کہا کہ اس خوبصورت علاقے میں کسی بھی قسم کے فیسٹیولز یا ثقافتی پروگرامز کا اہتمام نہیں کیا جاتا جس سے سیاح یہاں کی جانب راغب نہیں ہو پاتے۔ ان کے مطابق: " اس کمی کی وجہ سے سناسر کے ہوٹل مالکان کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔"
ہوٹل مالکان کا کہنا ہے کہ تقریبات اور فیسٹیولز کے انعقاد سے بیرونِ ریاست اور بیرونِ ممالک سے سیاح سناسر جیسے خوبصورت مقامات کی طرف بھی راغب ہو سکتے ہیں۔ ہوٹل مالکان نے جموں و کشمیر کے وزیرِ سیاحت اور وزیرِ اعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پتنی ٹاپ اور سناسر میں سیاحتی فیسٹیولز اور پروگرامز کا اہتمام کریں تاکہ مقامی ہوٹلوں اور ٹرانسپورٹرز کو روزگار کے مواقع مل سکیں۔
یہ بھی پڑھیں:

