ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ: ڈی ڈی سی ممبر کی جانب سے نوجوانوں میں کھیلوں سے متعلق اشیاء کی تقسیم

نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے کیلئے ڈی ڈی سی ممبر شاہ جہان ڈار نے کھیل کود سے متعلق سامان تقسیم کیا۔

ڈی ڈی سی ممبر کی جانب سے نوجوانوں میں کھیلوں سے متعلق اشیاء تقسیم کی گئیں
ڈی ڈی سی ممبر کی جانب سے نوجوانوں میں کھیلوں سے متعلق اشیاء تقسیم کی گئیں (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : January 7, 2026 at 11:52 AM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

بارہمولہ ( کوثر عرفات): سرکار کی جانب سے جہاں نوجوانوں کو کھیل کود کی سرگرمیوں سے جوڑنے کیلئے کافی پروگرام کیے جاتے ہے، اس ضمن میں سوپور زنگیر ڈانگر پورہ کے دور افتادہ علاقہ میں ڈی ڈی سی ممبر شاہ جہان ڈار کی جانب سے نوجوانوں کو کھیل کود سے منسلک سامان سے نوازا گیا۔


مقامی لوگوں نے کہا کہ اگر ہم سوپور زنگیر کی بات کرے یہاں پر کافی ٹیلنٹ ہے اور گزشتہ سالوں سے ہم نے دیکھا کہ اس علاقے سے کافی نوجوانوں ملک میں مختلف ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کر رہے ہیں اور اس کے لیے ہم سرکار کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔ کیونکہ جو ہمارے ڈی ڈی سی ممبر ہے وہ کھیل کود کو فروغ دینے کے حوالے سے کافی کام کر رہے ہیں۔

مقامی کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی ہم کو کھیل کود کا سامان دیا گیا ہے اورکرکٹ کے علاوہ جو دیگر سپورٹس ہے اس کو بھی فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ والی بال، کباڑی اور کھوہ کھوہ کھیل ایسے ہے جس میں ایک کھلاڑی اپنا نام بنا سکتا ہے اور اس کے لیے ہم کو جدید ترین سہولیات چاہیے۔

مزید پڑھیں: جموں میں سی پی آئی (ایم) کا وینزویلا پر امریکی جارحیت کے خلاف احتجاج
انہوں نے کہا کہ جو ہمارے مقامی ڈی ڈی سی ہے وہ کافی قابل انسان ہے لیکن ہم سرکار اور سپورٹس منسٹر سے گزارش کرتے ہیکہ اس علاقے میں اور سہولیات کی ضرورت ہے کیونکہ اس وقت اکثر و بیشتر نوجوان منشیات میں مبتلا ہے اور اس سے دور رہنے کے لیے ہم سب کو ایک ساتھ کام کرنا ہوگا۔ تاکہ نوجوانوں کا مستقبل سنور سکے۔آپ کو بتادیں کہ کیپیکس بجٹ کے تحت نوجوانوں کے لیے یہ سپورٹس کٹس تقریبات منعقد کی جاتی ہے تاکہ وہ کھیلوں کی طرف مائل ہوں اور غلط کاموں سے دور رہے۔