ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر کے سیاحتی مقام گلمرگ میں نوجوانوں کے لیے اسکیئنگ کا انعقاد

جموں وکشمیر ڈپارٹمنٹ آف یوتھ سروس اینڈ اسپورٹس نے امسال نوجوانوں کے لیے گلمرگ میں اسکیئنگ کے کورسز شروع کیے ہیں۔

Skiing organized for youth in tourist destination Gulmarg, Kashmir Urdu News
گلمرگ میں نوجوانوں کے لیے اسکیئنگ (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : February 11, 2026 at 1:32 PM IST

3 Min Read
Choose ETV Bharat

گلمرگ، جموں وکشمیر (کوثر عرفات): مشہور و معروف سیاحتی مقام گلمرگ اپنی دلکش خوبصورتی کے لیے پوری دنیا میں ایک اعلیٰ مقام رکھتا ہے اور سال بھر ملک اور بیرونی ممالک سے سیاح یہاں لطف اندوز ہوتے ہیں۔ موسم سرما میں جب یہاں برف باری ہوتی ہے تو یہاں پر ہم کو سیاحوں کی کافی بھیڑ دیکھنے کو ملتی ہے۔

جموں وکشمیر کی برفیلی وادیوں کے تعلق سے یہ مشاہدہ بار بار رہا ہے کہ برف کی سفید چادر نہ صرف خوبصورتی کا منظر پیش کرتی ہے بلکہ سیاحوں کو بار بار گلمرگ آنے پر ابھارتی ہے۔ وادی کے مختلف اضلاع سے لوگ یہاں پر اسکیئنگ کرنے کے لیے آتے ہیں اور حسین یادیں اپنے ساتھ لے جاتے ہیں۔

گلمرگ میں نوجوانوں کے لیے اسکیئنگ (ETV Bharat)


نوجوانوں کے لیے اسکیئنگ کے کورسز کا آغاز

اس ضمن میں سرکار اور انتظامیہ کی جانب سے اسکیئنگ کے کورسز کرائے جاتے ہیں۔ اگر ہم جموں وکشمیر ڈپارٹمنٹ آف یوتھ سروس اینڈ اسپورٹس کی بات کریں تو انہوں نے امسال نوجوانوں کے لیے اسکیئنگ کے کورسز شروع کیے ہیں۔ دراصل متعلقہ محکمہ ان نوجوانوں کو گلمرگ کے مختلف مقامات پر اسکیئنگ کے فن سکھاتا ہے تاکہ آئندہ کل وہ کسی بھی مقابلہ میں اپنی شرکت کو یقینی بنا سکیں اور کھیلو انڈیا کے علاوہ ملک کے باہر اپنے ہنر کی نمائش کر سکے۔

Skiing organized for youth in tourist destination Gulmarg, Kashmir Urdu News
گلمرگ میں نوجوانوں کے لیے اسکیئنگ (ETV Bharat)
Skiing organized for youth in tourist destination Gulmarg, Kashmir Urdu News
گلمرگ میں نوجوانوں کے لیے اسکیئنگ (ETV Bharat)

برف پر اسنو اسکیئنگ کرنے کا شوق

اس موقع پر جموں سے آئے ہوئے بچوں نے کہا کہ ہم پہلی بار گلمرگ آئے ہیں اور ہمارا شوق ہے کہ ہم برف پر اسنو اسکیئنگ کریں کیونکہ ہم نے یہاں کے کافی ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کافی نئے چیزیں یہاں پر سیکھی ہیں اور ہم کافی خوش ہیں۔ یہاں پر ہماری صلاحیت کو کافی بہتر طریقے سے استعمال بھی کیا گیا۔

Skiing organized for youth in tourist destination Gulmarg, Kashmir Urdu News
گلمرگ میں نوجوانوں کے لیے اسکیئنگ (ETV Bharat)

اسنو اسکیئنگ کی ٹریننگ

پروگرام سے وابستہ ایک انچارج نے کہا کہ ہم گلمرگ میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بچوں کو اسنو اسکیئنگ کے بارے میں جانکاری دیتے ہیں کیونکہ سال کے اس وقت کافی برف ہوتی ہے اور کافی لوگ اسنو اسکیئنگ کو پسند کرتے ہیں۔ اسی لیے سیاح گلمرگ آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان کو پورے طریقے سے ٹریننگ دیتے ہیں اور ان کو اچھی طرح سے اسنو اسکیئنگ سکھاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

DYSS Launches Skiing Course in Yusmarg اسکائرعارف خان سے متاثر نوجوانوں کا اسکیئنگ کا رجحان

گلمرگ کھیلو انڈیا: فوج اور ہماچل کی بہترین کارکردگی، دلفریب وادی میں کھیل کا شاندار مظاہرہ

بیک کنٹری اسکیئنگ پر پابندیاں کشمیر کی غیر ملکی سیاحت کو متاثر کر سکتی ہیں: فرحت نائک

کھیلو انڈیا ونٹر گیمس 2025 کا دوسرا مرحلہ: ایل جی منوج سنہا نے گلمرگ کا کیا دورہ

عمر عبداللہ نے کھیلو انڈیا گیمز کے دوران گلمرگ کی برفیلی ڈھلوانوں پر اسکیئنگ کی

ملیے نیشنل یوگا چیمپیئن شاہ پریہان سے ملیے نیشنل یوگا چیمپیئن