ETV Bharat / jammu-and-kashmir
کشمیر: سڑک حادثہ میں چھ سی آر پی ایف اہلکار زخمی
حکام نے بتایا کہ یہ حادثہ جمعہ کی صبح سونہ مرگ ٹنل کے قریب سرینگر-لیہہ شاہراہ پر پیش آیا۔

By ETV Bharat Jammu & Kashmir Team
Published : July 3, 2026 at 12:28 PM IST
سرینگر: وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں سونہ مرگ ٹنل کے قریب ایک سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، جس میں سوار چھ اہلکار زخمی ہوگئے۔ حکام نے بتایا کہ سرینگر-لیہہ شاہراہ پر سونہ مرگ ٹنل کے قریب سی آر پی ایف کی ایک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے گاڑی باہر ہوکر پلٹ گئی، جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا۔
حکام نے حادثے میں چھ سی آر پی ایف اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زخمی اہلکاروں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، جس کے بعد مزید علاج کے لیے انہیں گاندربل ضلع کے گنڈ علاقے میں واقع ایک سی آر پی ایف کیمپ منتقل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:

