ETV Bharat / jammu-and-kashmir
ترال میں 'پرکاش پرو' عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا
ترال میں گرو گوبند سنگھ کا یوم پیدائش مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقعے پر لنگر کا بھی انتظام کیا گیا۔

Published : January 6, 2026 at 11:49 AM IST
ترال(شبیر بٹ): وادی کے دیگر علاقوں کی طرح ترال میں بھی 'پرکاش پرو' کا تہوار عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ جس دوران سکھ فرقہ سے وابسطہ عقیدت مندوں نے گردواروں میں حاضری دی اس حوالے سے سیموہ، چھتروگام، آری گام، ہفو، چندریگام اور دیگر دیہات میں خصوصی دعا یہ مجالس کا اہتمام کیا گیا۔
جب کہ اس موقعے پر شبد کیرتن اور پاٹھ بھی کیا گیا، اس کے علاوہ عقیدت مندو ں کے لیے لنگر کا بھی انتظام کیا گیا۔ اس دوران مسلم برادری کے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر سکھ برادری کو 'پرکاش پرو' کی مبارکباد پیش کی اور اس طرح بھائی چارے کی قندیل کو زندہ رکھا۔ اس موقعے پر عالمی امن کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔
مزید پڑھیں:وادی کشمیر میں گرو گوبند سنگھ کا یوم پیدائش مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا
میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کئی سکھ عقیدت مندوں نے بتایا کہ 5 جنوری کا دن سکھ مت کے دسویں گرو،گرو گوبند سنگھ جی کے یوم پیدائش کو 'پرکاش پرو' کے طور منایا جاتا ہے۔ اس حوالے سے ترال کے تمام گردواروں میں خصوصی پوجا پاٹ کا اہتمام کیا گیا۔ جب کہ اس موقعے پر بھائی چارے کے فروغ پر بھی زور دیا گیا۔ ترال سمیت پورے کشمیر میں گرو گوبند سنگھ کا یوم پیدائش جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

