ETV Bharat / jammu-and-kashmir
کشمیر، مارے گئے ملی ٹنٹ کے گھر پر ایس آئی اے کا چھاپہ
جازم احمد وانی نامی ایک ملی ٹنٹ کو سال 2023میں انکاؤنٹر کے دوران ہلاک کیا گیا تھا۔

By ETV Bharat Jammu & Kashmir Team
Published : February 24, 2026 at 12:37 PM IST
شوپیاں (شاہد ٹاک) : ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (SIA) کی ٹیم نے منگل کو جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں ہیف شرمال نامی علاقے میں مارے گئے ملی ٹنٹ جازم فاروق وانی ولد فاروق احمد وانی کے گھر پر چھاپہ مار کر تلاشی کارروائی انجام دی۔
ذرائع کے مطابق یہ کارروائی ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 14/2023 کے سلسلے میں عمل میں لائی گئی، جو پولیس اسٹیشن لِتر، پلوامہ میں درج ہے۔ مذکورہ کیس تعزیرات ہند (IPC) کی دفعات 302 اور 120، آرمز ایکٹ کی دفعات 7/27 اور یو اے پی اے (UAPA) کی دفعات 16، 20، 23 اور 38 کے تحت درج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ملی ٹنٹ جازم فاروق وانی کو 11 اکتوبر 2023 کو عالشی پورہ، شوپیاں میں سکورٹی فورسز کے ساتھ ایک انکاؤنٹر کے دوران ہلاک کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق چھاپہ کارروائی کے دوران بعض اہم دستاویز اور مواد کی جانچ کی گئی۔ اس دوران کیا کچھ ضبط کیا گیا یا کوئی دستاویز اپنے ساتھ لے گئے اس بارے میں ابھی تک کوئی بھی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
واضح رہے کہ ایس آئی اے اور این آئی اے کی جانب سے ماضی میں بھی اس طرح کی کارروائیاں انجام دی جا چکی ہیں جس دوران ہلاک کیے گئے یا پاکستان اور پاکستانی زیر قبضہ کشمیر میں رہائش پذیر ایکٹیو ملی ٹنٹس کے رہائشی مکانات پر بھی چھاپے مارے گئے اور بعض چھاپوں کے دوران، سیکورٹی ایجنسیز کے مطابق، حساس اور قابل اعتراج مواد کو ضبط کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:

