ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ایس ایف آئی کا شری ماتا ویشنو دیوی انسٹی ٹیوٹ کا اجازت نامہ بحال کرنے کا مطالبہ

ایس ایف آئی کا الزام ہے کہ یہ اجازت نامے کی منسوخی 'انتہا پسند فرقہ پرست طاقتوں' کے دباؤ کا نتیجہ ہے۔

SFI demand the NMC to grant Permission to the Shri Mata Vaishno Devi  Institute of Medical Excellence
شری ماتا ویشنو دیوی انسٹی ٹیوٹ کا اجازت نامہ بحال کرنے کا مطالبہ (smvdime.in)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : January 11, 2026 at 1:34 PM IST

3 Min Read
Choose ETV Bharat

جموں: (محمد اشرف گنائی) اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا نے نیشنل میڈیکل کمیشن سے شری ماتا ویشنو دیوی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایکسیلنس کو دیا گیا اجازت نامہ (لیٹر آف پرمیشن) فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایس ایف آئی کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے جاری ایک پریس بیان میں این ایم سی کے فیصلے کو 'غیر معقول' قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ این ایم سی نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کو دیا گیا اجازت نامہ فرقہ پرستوں کے دباؤ کے تحت واپس لیا، جو کہ طبی تعلیم کے معیار اور ملک کے سیکولر کردار کے لیے خطرناک ہے۔ ایس ایف آئی کا الزام ہے کہ یہ قدم بی جے پی-آر ایس ایس کی قیادت والی مرکزی حکومت اور انتہا پسند فرقہ پرست طاقتوں کے دباؤ کا نتیجہ ہے۔

ایس ایف آئی کا شری ماتا ویشنو دیوی انسٹی ٹیوٹ کا اجازت نامہ بحال کرنے کا مطالبہ
ایس ایف آئی کا شری ماتا ویشنو دیوی انسٹی ٹیوٹ کا اجازت نامہ بحال کرنے کا مطالبہ (ETV Bharat)

ایس ایف آئی کے مطابق سال 2025 میں نیٹ امتحان میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کی 50 ایم بی بی ایس نشستوں میں سے کم از کم 42 نشستیں کشمیری مسلم طلبہ نے حاصل کی تھیں، جس کے بعد دائیں بازو کی تنظیموں نے فرقہ وارانہ مہم شروع کی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ انہی مہمات کے سامنے این ایم سی نے ہتھیار ڈال دیے اور اجازت نامہ واپس لے لیا، جس پر بعض گروہوں نے خوشی کا اظہار بھی کیا۔

مزید پڑھیں: وشوگرو کا خواب اور مذہبی تعصب ایک ساتھ نہیں چل سکتے: وزیر جاوید رانا


ایس ایف آئی نے کہا کہ بھارت ایک آئینی طور پر سیکولر ملک ہے اور اس بنیاد پر ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای سے اجازت نامہ واپس لینا کسی بھی طرح آئینی طور پر درست نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ تنظیم نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ وضاحت دے کہ کن قانونی بنیادوں پر یہ اجازت واپس لی گئی اور متاثرہ کشمیری ایم بی بی ایس طلبہ کے داخلوں کو کیسے یقینی بنایا جائے گا۔ تنظیم نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کے تعلیمی اور طبی شعبے کو فرقہ وارانہ سیاست کے حوالے نہیں کیا جانا چاہیے۔

ایس ایف آئی نے این ایم سی اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کو فوری طور پر اجازت نامہ بحال کیا جائے اور تمام متاثرہ طلبہ کے داخلوں کو بغیر کسی تاخیر کے یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

تعلیمی اداروں کو مذہب کی بنیاد پر تقسیم کرنا افسوسناک، یونیورسٹی آف جموں کے ماہرین تعلیم کا ردِعمل

ذمہ دار کون؟ ویشنو دیوی میڈیکل کالج کے ڈی-رجسٹریشن پر عمر عبداللہ کا رد عمل

ویشنو دیوی میڈیکل کالج کے طلبہ کو ہاسٹل خالی کرنے کا حکم جاری، مذہب پر ہوئی سیاست نے طلبہ کا دل توڑ دیا

ویشنو دیوی میڈیکل تنازع: کٹرہ میں مبینہ بے ضابطگی کے خلاف احتجاج، ایل جی سنہا کا پتلا نذر آتش