ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، مشتبہ ٹھکانے سے دھماکہ خیز مواد برآمد

بارہمولہ پولیس، فوج اور سی آر پی ایف نے خفیہ اطلاع ملنے کے بعد نیلسر کنڈی علاقے کے جنگلاتی خطے میں مشترکہ تلاشی مہم چلائی۔

بارہمولہ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، مشتبہ ٹھکانے سے دھماکہ خیز مواد برآمد
بارہمولہ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، مشتبہ ٹھکانے سے دھماکہ خیز مواد برآمد (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 24, 2026 at 11:55 AM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سیکورٹی فورسز نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانے کا پردہ فاش کرتے ہوئے بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا۔

ذرائع کے مطابق بارہمولہ پولیس، فوج کی 52 راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف نے خفیہ اطلاع ملنے کے بعد نیلسر کنڈی علاقے کے جنگلاتی خطے میں مشترکہ تلاشی مہم چلائی۔ اطلاع تھی کہ علاقے میں دہشت گردی سے متعلق اسلحہ اور بارودی مواد چھپایا گیا ہے۔

سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مکمل سرچ آپریشن انجام دیا، جس کے دوران ایک مشتبہ کمین گاہ کا پتہ چلا۔ تلاشی کے دوران فورسز نے راکٹ پروپیلڈ گرینیڈ گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد اور دیگر جنگی سامان برآمد کیا۔

حکام کے مطابق برآمد شدہ مواد کو تحویل میں لے کر مزید جانچ کے لیے بھیج دیا گیا ہے، جبکہ پورے علاقے کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔ اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ اسلحہ ذخیرہ کرنے والوں اور ممکنہ عسکری نیٹ ورک کا سراغ لگایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: ترال کے جنگلات میں عسکریت پسندوں کی کمین گاہ تباہ، مشترکہ تلاشی آپریشن میں اہم کامیابی

سیکورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں دہشت گرد سرگرمیوں کو ناکام بنانے کے لیے سرچ آپریشنز مسلسل جاری رہیں گے اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔