ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں میں نئے سال سے قبل سخت حفاظتی انتظامات، سرحدوں پر بھی الرٹ

جموں میں بازاروں، سیاحتی مقامات اور اہم شاہراہوں پر مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے، بی ایس ایف بھی ہائی الرٹ پر ہے۔

جموں میں نئے سال سے قبل سخت حفاظتی انتظامات، سرحدوں پر بھی الرٹ
جموں میں نئے سال سے قبل سخت حفاظتی انتظامات، سرحدوں پر بھی الرٹ (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : December 31, 2025 at 3:58 PM IST

|

Updated : December 31, 2025 at 5:45 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

جموں(محمد اشرف گنائی ): نئے سال کی آمد کے پیشِ نظر جموں خطے بھر میں سخت اور جامع حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ امن و امان کو برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے پولیس اور نیم فوجی دستوں نے حساس علاقوں میں گشت میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔ بازاروں، سیاحتی مقامات اور اہم شاہراہوں پر مسلسل نگرانی رکھی جا رہی ہے، جبکہ مختلف مقامات پر اضافی چیک پوسٹس قائم کر دی گئی ہیں۔ جموں کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں بھی جموں کشمیر پولیس کی طرف سے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔

جموں میں نئے سال سے قبل سخت حفاظتی انتظامات، سرحدوں پر بھی الرٹ (ETV BHARAT)



پولیس کے ساتھ ساتھ بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کو بھی ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ بی ایس ایف نے بین الاقوامی سرحد پر جموں، سامبا اور کٹھوعہ اضلاع میں نگرانی مزید سخت کر دی ہے۔ سرحدی علاقوں میں اضافی نفری تعینات کی گئی ہے اور رات کے وقت خصوصی گشت کا اہتمام کیا گیا ہے، تاکہ دراندازی یا کسی بھی مشکوک سرگرمی کو بروقت ناکام بنایا جا سکے۔

مزید پڑھیں:قریب نصف صدی بعد غیر ارادی قتل کیس میں معمر خاتون کی سزا ختم

پولیس حکام کے مطابق اچانک ناکہ چیکنگ کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے اور مشکوک افراد و گاڑیوں کی کڑی جانچ کی جا رہی ہے۔ سکیورٹی ایجنسیاں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے بھی حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع قریبی پولیس یا سکیورٹی ادارے کو دیں۔

Last Updated : December 31, 2025 at 5:45 PM IST