ETV Bharat / jammu-and-kashmir

عشرہ مغفرت کے اوقات کو صحیح استعمال کریں، قاری عرفان احمد ثقافی

رمضان المبارک مغفرت و بخشش کا وہ عظیم الشان مہینہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کی بارش ہوتی ہے۔

عشرہ مغفرت کے اوقات کو صحیح استعمال کریں، قاری عرفان احمد ثقافی
عشرہ مغفرت کے اوقات کو صحیح استعمال کریں، قاری عرفان احمد ثقافی (Image : ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : March 2, 2026 at 4:54 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

ترال: ماہ مبارک رمضان کے تمام ساعتیں انتہائی متبرک اور فضیلت رکھتی ہیں اور اس ماہ کا لمحہ بندے کو اللہ پاک سے قربت بخشتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار نامور عالم دین اور امام خانقاہ فیض پناہ ترال قاری وحافظ عرفان احمد ثقافی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت میں کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا پہلا عشرۂ رحمت ختم ہوچکا ہے اور دوسرا عشرہ جاری ہے جو مغفرت کا کہلاتا ہے۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اس مہینے کی برکت کی وجہ سے ہم سے راضی اور خوش ہوکر ہماری مغفرت و بخشش کردے۔اس کا تیسرا عشرہ جہنم سے آزادی کا کہلاتاہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں آخرت میں جہنم کی آگ سے خلاصی اور اُس سے نجات عطافرمائے۔

عشرہ مغفرت کے اوقات کو صحیح استعمال کریں، قاری عرفان احمد ثقافی (Video: ETV Bharat)

رمضان المبارک مغفرت و بخشش کا وہ عظیم الشان مہینہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ کی رحمت اور مغفرت اور جہنم سے خلاصی پانے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ قاری عرفان احمد ثقافی نے مسلمانوں پر زور دیا کہ ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ رمضان المبارک کی یہ ساعتیں ہم سے راضی ہوکر جاییں اور ہماری ہر وقت کوشش ہونی چاہیے کہ رمضان المبارک کی ان ساعتوں کو حاصل کرنے کے لیے اس کے ایام کی قدر کریں تاکہ اللہ پاک ہم سے راضی ہو جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:

روزے کی حالت میں مائیگرین کے شدید درد سے کیسے بچیں، ڈاکٹر عاطف کاوسہ کی وضاحت

کھجور روزہ دار کے لیے مثالی خوراک کیوں، ماہر غذائیت( ڈائٹیشن) انیسہ شفیع سے خصوصی بات چیت

پلوامہ کے بازار میں من مانے دام، سرکاری ریٹ لسٹ غائب، رمضان المبارک میں عوام پریشان

ماہ رمضان کا پہلا جمعہ، مساجد میں روح پرور اور بڑے اجتماعات منعقد