ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں سے امرناتھ یاترا کے دوسرے قافلے کی روانگی

زونل پولیس کنٹرول روم جموں کے مطابق دوسرے قافلے میں مجموعی طور پر 3,865 یاتری شامل ہیں۔

جموں سے امرناتھ یاترا کے دوسرے قافلے کی روانگی
جموں سے امرناتھ یاترا کے دوسرے قافلے کی روانگی (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : July 3, 2026 at 2:59 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

جموں ( محمد اشرف گنائی): سالانہ شری امرناتھ جی یاترا 2026 کے دوسرے قافلے کو جمعہ کی علی الصبح جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس سے سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان کشمیر وادی کی جانب روانہ کیا گیا۔ یاترا کے پرامن اور منظم انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے پولیس، نیم فوجی دستوں اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں نے راستے بھر میں کثیر سطحی حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔

زونل پولیس کنٹرول روم جموں کے مطابق دوسرے قافلے میں مجموعی طور پر 3,865 یاتری شامل ہیں، جنہیں 201 گاڑیوں کے ذریعے بالتل اور پہلگام کے بیس کیمپوں کی جانب روانہ کیا گیا۔ ان میں سے 1,735 یاتری 115 گاڑیوں میں بالتل روٹ جبکہ 2,130 یاتری 86 گاڑیوں میں روایتی پہلگام روٹ سے امرناتھ گپھا کی جانب روانہ ہوئے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق قافلے میں 2,965 مرد، 618 خواتین، 230 سادھو، 48 سادھویاں اور 4 بچے شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: کشمیر: سڑک حادثہ میں چھ سی آر پی ایف اہلکار زخمی

قافلے کے لیے 83 بسیں، 14 میڈیم موٹر وہیکلز اور 104 لائٹ موٹر وہیکلز استعمال کیے گئے بالتل روٹ کا قافلہ صبح 3 بج کر 13 منٹ پر جبکہ پہلگام روٹ کا قافلہ 3 بج کر 38 منٹ پر جموں سے روانہ ہوا۔ دونوں قافلوں کو پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز کی نگرانی میں منزل کی جانب بھیجا گیا حکام کے مطابق ناشری ٹنل عبور کرنے کے بعد بالتل جانے والے یاتریوں کے لیے ضلع رام بن کے لمبر گراؤنڈ، بنی ہال میں ناشتے اور دیگر بنیادی سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے، جبکہ پہلگام روٹ کے یاتری چندرکوٹ لنگر مقام پر مختصر قیام کے بعد جنوبی کشمیر کی جانب اپنا سفر جاری رکھیں گے۔