ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سنگرونی، پلوامہ میں بجلی بحران سے پریشان عوام کا انتظامیہ سے مطالبہ

سنگرونی کے باشندوں نے حکام سے ماہ رمضان میں بجلی کی معقول سپلائی کو یقینی بنائے جانے کی اپیل کی ہے۔

سنگرونی، پلوامہ میں بجلی بحران سے پریشان عوام کا انتظامیہ سے مطالبہ
سنگرونی، پلوامہ میں بجلی بحران سے پریشان عوام کا انتظامیہ سے مطالبہ (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Jammu & Kashmir Team

Published : February 21, 2026 at 4:22 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

پلوامہ: ضلع پلوامہ کے دور افتادہ علاقے سنگروانی میں بجلی کی بار بار کٹوتی کے سبب رہائشیوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ شدید بجلی بحران سے دوچار شہریوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے۔ لوگوں نے بتایا کہ علاقے میں بار بار اور غیر اعلانیہ بجلی کی کٹوتی اور کم وولٹیج کا مسئلہ گزشتہ کئی ہفتوں سے برقرار ہے، جس کے باعث تقریباً 185 گھرانے سخت پریشانی میں مبتلا ہیں، خاص طور پر ماہ رمضان المبارک کے مقدس ایام میں انہیں سخت مشکلات سے جوجھنا پڑتا ہے۔

سنگرونی، پلوامہ میں بجلی بحران سے پریشان عوام کا انتظامیہ سے مطالبہ (ای ٹی وی بھارت)

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ’’سنگروانی، جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کا ایک پسماندہ اور دور دراز علاقہ ہے، یہاں کی اکثریتی آبادی خط افلاس سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔ اور بار بار بجلی کی کٹوتی اور کم وولٹیج کے سبب نہ صرف گھریلو معمولات متاثر ہو رہے ہیں بلکہ طلبہ کی تعلیم اور روزمرہ کا کاروبار بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔‘‘

لوگوں نے بتایا کہ رمضان کے بابرکت ایام میں سحری اور افطار کے اوقات میں بجلی کی عدم دستیابی نے عوام کی مشکلات میں دوگنا اضافہ کر دیا ہے۔ مکینوں نے الزام عائد کیا ہے کہ متعلقہ محکمہ کو متعدد بار تحریری و زبانی طور پر آگاہ کرنے کے باوجود اب تک کوئی مؤثر اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’انتظامیہ کی جانب سے اس دور افتادہ علاقے کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔‘‘

سنگروانی کے باشندوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سنگین مسئلے کا فوری نوٹس لے کر بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ ممکن ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں:

  1. موسمی صورتحال کے بیچ کشمیر میں بجلی بحران مزید سنگین، طلب اور رسد میں واضح تفاوت
  2. عمر عبداللہ کا بجلی کی پیداوار میں کمی کا اعتراف، عوام سے ’بجلی کا منصفانہ استعمال‘ کی اپیل
  3. جموں کشمیر میں بجلی بحران کی اصل وجہ عوام نہیں، نظام کی خرابی: NRPCرپورٹ