ETV Bharat / jammu-and-kashmir
سجاد شاہین نے تعلیمی اداروں میں ڈیجیٹل اسمارٹ بورڈز اور سیلاب متاثرین میں امدادی چیکس تقسیم کئے
سجاد شاہین کے دورے کا مقصد تعلیم کو فروغ، سیلاب متاثرہ خاندانوں کو امداد فراہم کرنا اور علاقے میں سرمائی تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔

Published : January 11, 2026 at 7:49 PM IST
رامبن (نواز رونیال ) مرکزی زیرانتظام جموں و کشمیر کے رکنِ اسمبلی بانہال و سینر نیشنل کانفرنس لیڈر سجاد شاہین نے سب ڈویژن گول کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد تعلیم کو فروغ دینا، سیلاب متاثرہ خاندانوں کو امداد فراہم کرنا اور علاقے میں سرمائی تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔
دورے کے دوران رکن اسمبلی نے 14 سرکاری اسکولوں جن میں سیکنڈری اسکول گول میں اپنی کانچوںسی فنڈس سے اسمارٹ بورڈز تقسیم کیے تاکہ ڈیجیٹل تعلیم کو فروغ ملے اور جدید تعلیمی ذرائع کے ذریعے تدریسی معیار میں بہتری آئے۔ اس موقع پر 16 سیلاب متاثرہ خاندانوں میں بحالی اور فوری امداد کے لیے سی ڈی ایف کے تحت 10 لاکھ روپے کے چیکس بھی تقسیم کیے گئے۔
اس مواقع پر انکے ہمراہ ضلع ترقیاتی کونسل کی چیئرپرسن ڈاکٹر شمشاد شان ۭ سب ڈویزنل مجسٹریٹ گول امتیاز احمد چودھری چیف ایجوکیشن افیسر رامبن محمد سلطان خان اور دیگر افسران موجود تھے, بعد ازاں سرمائی تیاریوں کے حوالے سے ایک جامع اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مختلف محکموں کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ سردیوں کے پیش نظر بروقت اقدامات کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔
افسران نے اجلاس کو ضروری اشیائے خوردنی کی دستیابی، طبی سہولیات، سڑکوں کی حالت، بجلی کی فراہمی اور پینے کے پانی کے انتظامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نےتمام متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ سرمائی موسم میں عوامی ضروریات کے تئیں چوکنا، متحرک اور فوری ردِعمل دینے والے رہیں، خصوصاً دور دراز اور کمزور علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: رامبن میں شعبہ زراعت سے متعلق بیداری کیلئے یک روزہ ورکشاپ کا انعقاد
پروگرام کا اختتام عوامی فلاح و بہبود، بہتر حکمرانی اور گول کے عوام کی مجموعی ترقی کے لیے مسلسل تعاون اور کوششوں کی یقین دہانی کے ساتھ ہوا۔

