ETV Bharat / jammu-and-kashmir
رنجی ٹرافی فائنل: جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ ہبلی پہنچ گئے
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ یہ پہلی ٹرافی جموں و کشمیر کا مستقبل بدل دے گی۔

Published : February 27, 2026 at 10:50 PM IST
|Updated : February 28, 2026 at 11:40 AM IST
ہبلی (کرناٹک): جموں و کشمیر رنجی ٹرافی کے فائنل میں تاریخ رقم کرنے سے چند قدم دور ہے۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلی عمر عبداللہ اس تاریخ کا گواہ بننا چاہتے ہیں۔ اسی خواہش میں وہ ہبلی پہنچ گئے ہیں۔ اس دوران عمر عبداللہ نے کہا یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔ یہ تاریخی ہے۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ یہ پہلی ٹرافی جموں و کشمیر کا مستقبل بدل دے گی۔
شہر کے ہوائی اڈے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، "لوگ اب سمجھ رہے ہیں کہ جموں و کشمیر کے پاس اچھے کرکٹرز ہیں، لیکن انہیں صحیح مواقع نہیں ملے۔ آپ نے ہمارے کرکٹرز کے بارے میں زیادہ نہیں سنا، اب وقت آگیا ہے۔" انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے ایک یا دو کھلاڑی واقعی ہندوستانی ٹیم کی جرسی پہننے کے مستحق ہیں۔
یہ میرا ہبلی کا پہلا دورہ ہے۔ مجھے یہاں آنے میں دلچسپی تھی۔ کرکٹ تمام مذاہب کے لوگوں کو اکٹھا کرتا ہے۔ یہ رمضان کا وقت ہے۔ اس اچھے وقت میں جموں و کشمیر کی ٹیم کپ اپنے گھر لائے گی۔ میں اس کا منتظر ہوں۔
On our way to Hubli to cheer the J&K cricket team as they play the final of the Ranji Trophy. They’ve already made lakhs of people so very proud of their achievements by reaching the final. I’m really looking forward to spending the day tomorrow in the stands cheering them on. pic.twitter.com/rvBTpyhnac
— Omar Abdullah (@OmarAbdullah) February 27, 2026
اروند کیجریوال کیس پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا، "اروند کیجریوال اور دیگر کو مبارک ہو، وہ بے قصور ہیں۔ یہ ایک سیاسی معاملہ تھا۔ عدالت نے اس کیس کی اچھی طرح سے جانچ کی ہے۔ عدالت نے تسلیم کیا ہے کہ آزادی کے اصول کو برقرار رکھا گیا ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: رانجی ٹرافی فائنل، جموں و کشمیر تاریخ رقم کرنے کی جانب گامزن، میچ پر گرفت مضبوط

