ETV Bharat / jammu-and-kashmir

رامبن پولیس نے ایک منشیات اسمگلر کو گرفتار کرلیا، 510 گرام چرس ضبط

پولیس نے ملزم کو چندرکوٹ-راجگڑھ روڈ پر گرفتار کیا گیا جبکہ اس کے قبضہ سے 510 گرام چرس برآمد کی گی۔

رامبن پولیس نے ایک منشیات اسمگلر کو گرفتار کرلیا، 510 گرام چرس ضبط
رامبن پولیس نے ایک منشیات اسمگلر کو گرفتار کرلیا، 510 گرام چرس ضبط (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : February 22, 2026 at 9:05 PM IST

1 Min Read
Choose ETV Bharat

رامبن : جموں کشمیر پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوے ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 510 گرام چرس برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ رامبن پولیس نے بتایا کہ ’آج تقریباً 11 بجے، پولیس اسٹیشن چندرکوٹ کو مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ ایک شخص، نریش سنگھ ولد کرشن چند، ساکن بھبھڑوتہ تحصیل راجگڑھ غیر قانونی طور پر چرس لے کر راجگڑہ سے چندرکوٹ کی طرف آرہا ہے۔


اطلاع ملتے ہی پولیس اسٹیشن چندرکوٹ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس تھانہ میں ایف آئی آر نمبر 16/2026 تحت این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعات 8/20 کے تحت مقدمہ درج کیا اور تفتیش شروع کر دی۔ تفتیش کے دوران، مذکورہ شخص کو چندرکوٹ-راجگڑھ روڈ پر تھانہ حدود میں گرفتار کیا گیا۔ اس کی تلاشی مجسٹریٹ درجہ اول اور مقامی گواہوں کی موجودگی میں لی گئی، جس دوران اس کے قبضہ سے 510 گرام چرس برآمد کی گی۔

یہ بھی پڑھیں: سی آر پی ایف ایف نے کیا رامبن، ادھم پور طبی کیمپ کا انعقاد


ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ رامبن پولیس منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف اپنی مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کی اسمگلنگ کے حوالے سے کسی بھی قسم کی معلومات پولیس کو دیں تاکہ منشیات سے پاک معاشرہ تشکیل دیا جاسکے۔