ETV Bharat / jammu-and-kashmir
پلوامہ پولیس نے کیا منشیات کیس میں یک منزلہ رہائشی مکان اٹیچ
پلوامہ ضلع کے کاکاپورہ علاقے ضبط کیے گئے مکان کی قیمت قریب سولہ لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔

By ETV Bharat Jammu & Kashmir Team
Published : June 12, 2026 at 5:30 PM IST
پلوامہ : منشیات کی اسمگلنگ اور اس سے جڑے مالیاتی نیٹ ورک کے خلاف جاری مہم کے تحت پلوامہ پولیس نے ایک کاکاپورہ نامی علاقے میں منشیات فروش کی 15.85 لاکھ روپے مالیت کی ایک منزلہ رہائشی عمارت کو اٹیچ کر لیا۔
پولیس بیان کے مطابق ضبط کی گئی جائیداد شبیر احمد خان ولد غلام قادر خان، ساکنہ کرنبال سمبورہ، کاکاپورہ کی ملکیت ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ضبط کی گئی جائیداد منشیات کی غیر قانونی تجارت سے حاصل شدہ آمدنی سے تعمیر کی گئی تھی اور ملزم کے معلوم ذرائع آمدن سے مطابقت نہیں رکھتی تھی۔
یہ کارروائی این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کی دفعات 68-E اور 68-F کے تحت، پولیس اسٹیشن کاکاپورہ میں درج ایف آئی آر نمبر 38/2024 زیر دفعات 8/20 این ڈی پی ایس ایکٹ کے سلسلے میں عمل میں لائی گئی ہے۔
جائیداد کی ضبطی پلوامہ پولیس کی اس جاری مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد منشیات کی تجارت سے حاصل شدہ غیر قانونی اثاثوں کو نشانہ بنانا اور منشیات کے کاروبار کو سہارا دینے والے مالیاتی ڈھانچے کو ختم کرنا ہے۔
پلوامہ پولیس نے منشیات فروشوں اور نشہ آور اشیاء کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف مستقبل میں بھی سخت کارروائیاں جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:

