ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں منایا گیا پریس فریڈم ویک

ڈاکٹر رابعہ نور نے کہاکہ تقریب کا مقصد پیشہ ورانہ صحافت اور سنسنی خیز مواد کے درمیان فرق کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔

اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں منایا گیا پریس فریڈم ویک
اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں منایا گیا پریس فریڈم ویک (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 6, 2026 at 8:46 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

اونتی پورہ : شعبہ صحافت اور ابلاغ عامہ، اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اونتی پورہ نے بدھ کے روز اسٹریٹ تھیٹر کا اہتمام کرتے ہوئے ورلڈ پریس فریڈم ویک منایا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے میڈیا شعبہ سے وابسطہ طلباء نے ’نیوز یا شور؟‘ news or noise، عنوان پر اسٹریٹ پلے پیش کیا اور اس کی ہدایت کاری ڈاکٹر حذیفہ، اسسٹنٹ پروفیسر نے کی۔

مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے، جرنلزم شعبہ کی سربراہ ڈاکٹر رابعہ نور نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد لوگوں میں پیشہ ورانہ صحافت اور سنسنی خیز مواد کے درمیان فرق کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر مونسہ قادری نے بتایا کہ موجودہ دور میں صحافت کے معیار کے حوالے سے جو باتیں کی جا رہی ہیں اور صحافت کو بدنام کیا جا رہا ہے ہمیں یہ دیکھنا چاہیے کہ اسکی وجوہات کیا ہیں تبدیلی کی طرف لے جائیں۔"

کنٹرولر امتحانات پروفیسر رومان بشیر نے کہا کہ اس طرح کے واقعات آج کے سوشل میڈیا کے منظر نامے میں خاص طور پر اہم ہیں تاکہ لوگوں کو خبروں اور شور میں فرق کرنے میں مدد ملے۔ شعبہ تعلیم کے سربراہ پروفیسر محمود احمد خان نے کہا کہ اسٹریٹ تھیٹر قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تحت تجرباتی سیکھنے کا حصہ ہے اور طلباء کے لیے سیکھنے کا ایک بہترین تجربہ ہے۔


فینانس آفیسر، سمیر وزیر نے کہا، ایسے وقت میں جب غلط معلومات تیزی سے پھیلتی ہیں، ایسی تخلیقی کوششیں سامعین کو معتبر خبروں کی اہمیت کو سمجھنے اور میڈیا کے زیادہ ذمہ دارانہ استعمال کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔ اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ وابسطہ شبیر بٹ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: خاص انٹرویو: سونم وانگچک نے لداخ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا، کہا۔۔ "حکومت دل کے درد کے لیے سر درد کی دوا دے رہی ہے"

ایک طالبہ نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ دور میں صحافت کے معیار کو بہتر بنانے کی بہت ضرورت ہے کیونکہ فی الوقت بازاروں میں نیوز کے نام پر کیا سنایا اور دکھایا جاتا ہے وہ یقینا' قابل تنقید ہے۔