ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے قریب 'پاکستانی ڈرون سے گرایا گیا اسلحہ' ضبط

برآمد کی گئی چیزوں میں ایک 9 ایم ایم پستول، ایک 1-9 ایم ایم پستول، چینی ہینڈ گرنیڈ اور سولہ لائیو راؤنڈ شامل ہیں۔

Arms Cache 'Dropped By Drone From Pakistan' Seized Near International Border In Jammu Kashmir
جموں و کشمیرکے سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے پاس سے ضبط کیے گئے ہتھیار (J&K Police)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : January 10, 2026 at 10:31 AM IST

3 Min Read
Choose ETV Bharat

جموں (عامر تانترے): پولیس اور بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کی ایک مشترکہ ٹیم نے جموں اور کشمیر کے سانبہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد کے قریب اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا۔ حکام نے بتایا کہ اسلحہ کا یہ ذخیرہ پولیس اسٹیشن گھگوال کے حلقے میں آنے والے پالورا گاؤں میں ایک پیکٹ میں لپیٹ کر گرایا گیا۔

عہدیداروں نے ای ٹی وی بھرت کو بتایا کہ بی ایس ایف اور اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) نے سرحد پر مشکوک سرگرمی سے متعلق ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی۔ الرٹ اہلکاروں نے ریگل بارڈر آؤٹ پوسٹ (BOP) کے اندر اور اس کے آس پاس گھات لگائے اور رات کے وقت ڈرون کی نقل و حرکت کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ "جب ڈرون نے پیکٹ گرایا، بی ایس ایف کے اہلکاروں نے فوری طور پر علاقے کو گھیر لیا اور وہاں سے اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ ضبط کر لیا۔"

برآمد شدہ اشیاء میں دو میگزین کے ساتھ ایک 9 ایم ایم پستول (اسٹار مارکنگ 'میڈ ان چائنا') اور ایک میگزین کے ساتھ ایک گلوک 9 ایم ایم پستول اور ایک چینی ہینڈ گرنیڈ شامل ہے۔ پیکٹ سے کل سولہ نائن ایم ایم لائیو راؤنڈز بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی گاؤں چک بھورا میں بھی ڈرون کی سرگرمی دیکھی گئی۔

حکام نے دعویٰ کیا کہ یہ اسلحہ اور گولہ بارود پاکستانی فورسز کی طرف سے دہشت گردوں اور اوور گراؤنڈ ورکرز (OGWs) کے لیے بھارتی علاقے میں بھیجا گیا تھا، لیکن اس سے پہلے ہی فورسز نے اس سازش کو ناکام بنا دیا اور ذخیرہ برآمد کر لیا۔ پولیس نے کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ دو دن قبل مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سکیورٹی فورسز کے ساتھ میٹنگ میں جموں و کشمیر کی سیکورٹی کا جائزہ لیا اور انہیں دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے اور دہشت گردی کی مالی معاونت کو ختم کرنے کے لیے انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کو بھرپور طریقے سے جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ یہ واقعہ اس میٹنگ کے دو دن بعد پیش آیا ہے۔

شاہ نے اس کوشش میں سکیورٹی فورسز کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ شاہ کے حوالے سے وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) کے ایک بیان کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت جموں و کشمیر میں دیرپا امن قائم کرنے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

میٹنگ میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، مرکزی داخلہ سکریٹری، ڈائریکٹر (آئی بی)، جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری، جموں و کشمیر کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس، سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز کے سربراہان اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:

سکیورٹی فورسز نے اودھم پور میں ایک اے کے فورٹی سیون میگزین برآمد کیا، پورے علاقے میں پھیلا خوف و ہراس

گاندربل میں بڑی کارروائی، 2 ملی ٹینٹ معاونین گرفتار

سی آئی کے کی بڑی کارروائی، کشمیر بھر میں مِیول اکاؤنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن، 22 مقامات پر چھاپے