ETV Bharat / jammu-and-kashmir
دریائے جہلم سے صدیوں پرانی مورتی برآمد
جمو وکشمیر کے ضلع پلوامہ کےاونتی پورہ کے دریائے جہلم سے قدیم مورتی برآمد ہوئی ہے۔جموں و کشمیر کی ایک ٹیم کے حوالےکردیا گیا ہے۔

Published : December 29, 2025 at 5:29 PM IST
ترال(شبیر بٹ): اونتی پورہ پولیس نے لاڑکی پورہ، اونتی پورہ میں دریائے جہلم سے برآمد ہونے والے ایک قدیم پتھر کے مجسمے کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے۔ یہ نوادرات، جسے صدیوں قدیم مانا جاتا ہے،باضابطہ طور پر تفصیلی دستاویزات، جانچ اور تحفظ کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف آرکائیوز، آرکیالوجی اینڈ میوزیم، جموں و کشمیر کی ایک ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
باریک پتھر سے تیار کیا گیا یہ مجسمہ اس خطے کے بھرپور ثقافتی اور تاریخی ورثے کی عکاسی کرتا ہے۔ اس کی دریافت کے فوراً بعد اونتی پورہ پولیس نے نوادرات کو محفوظ کرلیا اور اسے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او)، پولیس اسٹیشن اونتی پورہ کی نگرانی میں محفوظ تحویل میں رکھا، اس کے نقصان یا غلط استعمال سے تحفظ کو یقینی بنایا۔
بعد ازاں آرکائیوز، آثار قدیمہ اور عجائب گھروں کے ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ ہم آہنگی قائم کی گئی تاکہ آثار قدیمہ کے اصولوں کے مطابق سائنسی ہینڈلنگ اور تحفظ کو آسان بنایا جا سکے۔
مزید پڑھیں: دریائے جہلم میں غیر قانونی ریت نکالنے کا سلسلہ جاری، واٹر سپلائی اور لفٹ اریگیشن اسکیموں کو خطرہ لاحق
جموں و کشمیر پولیس کے امن و آشتی کے تحفظ کے ساتھ ساتھ مرکز کے زیر انتظام علاقے کے آثار قدیمہ اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے ساتھ ساتھ کشمیر کی بھرپور تاریخی میراث کے بارے میں بیداری کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

