ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ میں سرکاری اراضی پر تعمیر کی گئی منشیات فروشوں کی کروڑوں کی املاک منہدم کر دی گئی

حکام کے مطابق یہ تمام تعمیرات بغیر اجازت ریاستی اراضی پر قائم کی گئی تھیں۔

منشیات فروشوں کی کروڑوں کی املاک منہدم
منشیات فروشوں کی کروڑوں کی املاک منہدم (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Jammu & Kashmir Team

Published : April 29, 2026 at 8:58 AM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

اننت ناگ (اشفاق احمد میر): منشیات کے خلاف جاری مہم کے تحت اننت ناگ پولیس نے سول انتظامیہ کے اشتراک سے ایک بڑی کارروائی انجام دیتے ہوئے سرکاری اراضی پر غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی کروڑوں روپے مالیت کی جائیدادوں کو مسمار کر دیا۔

یہ کارروائی سنگم علاقے میں قومی شاہراہ این ایچ ڈبلیو 44 کے کنارے خسرہ نمبر 319 (ایم ائی این ) پر کی گئی، جہاں متعدد ڈھانچے غیر قانونی طور پر قائم کیے گئے تھے۔ ان میں سڑک کنارے قائم ڈھابے اور ریستوران شامل تھے، جو منشیات سے متعلق مقدمات میں ملوث افراد سے جڑے ہوئے پائے گئے۔

مسمار کیے گئے ڈھانچوں میں کشمیر ریسٹورنٹ (ڈھابہ) شامل ہے، جو گل محمد میر اور بشیر احمد میر ساکنان دونی پورہ سنگم کی ملکیت تھا۔ گل محمد میر ایف آئی آر نمبر 232/2011 زیر دفعہ 8/20 این ڈی پی ایس ایکٹ جبکہ بشیر احمد میر ایف آئی آر نمبر 191/2020 اور 213/2024 کے تحت مقدمات میں ملوث ہیں۔


اسی طرح 'تاج ریسٹورنٹ (ڈھابہ) بھی انہی زمینوں پر تعمیر کیا گیا تھا، جو محمد مقبول میر اور ان کے بیٹوں اعجاز احمد اور غلام محی الدین میر کی ملکیت تھا۔ یہ افراد ایف آئی آر نمبر 188/2021 کے تحت این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعات 8/15 اور 29 میں ملوث ہیں۔


اس کے علاوہ 'میر ریسٹورنٹ ' نامی ایک اور ڈھانچہ، جو ان کے بھائی عمہ میر کی ملکیت تھا، کو بھی انہدامی کارروائی کے دوران منہدم کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق یہ تمام تعمیرات بغیر اجازت ریاستی اراضی پر قائم کی گئی تھیں اور ان کے خلاف قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے کارروائی عمل میں لائی گئی۔


اننت ناگ پولیس نے اس موقع پر واضح کیا کہ منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت ایسی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ منشیات کی اسمگلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے بارے میں پولیس کو اطلاع دے کر تعاون کریں۔
یہ بھی پڑھیں: