ETV Bharat / jammu-and-kashmir

’عوامی بہبود اولین ترجیح‘، عمر عبداللہ حکومت کا بڑا فیصلہ، بجلی فی الحال مہنگی نہیں ہوگی

عمر عبداللہ حکومت نے پیک آورز میں بجلی نرخوں پر بیس فیصد اضافے پر فی الحال روک لگا دی ہے۔

ا
عمر عبداللہ (فائل فوٹو)
author img

By ETV Bharat Jammu & Kashmir Team

Published : January 2, 2026 at 12:35 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

سرینگر: عمر عبداللہ کی زیر قیادت جموں کشمیر حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ’’لوگوں کو راحت پہنچانے اور عوامی بہبود کو ترجیح دیتے ہوئے بجلی کے نرخوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا اور ’ٹیرف آف دی ڈے‘ (ToD) سسٹم پر فی الحال روک لگا دی گئی ہے تاکہ لوگوں کو سردیوں کے ایام میں مہنگی بجلی کے نرخ کا بوجھ نہ اٹھانا پڑے۔

گزشتہ روز ہی ای ٹی وی بھارت نے ایک خصوصی خبر نشر کی تھی جس میں بتایا تھا کہ حکومت نے ToD ٹیرف کے تحت پیک آورز (Peak Hours) کے دوران بجلی نرخوں پر 20 فیصد مجوزہ اضافی چارج کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ کے آفس کے مطابق ’’حکومت، بجلی کو عام صارف کی ’پہنچ/برداشت‘ میں رکھنے کے لیے سنجیدہ ہے۔ 2025–26 کے دوران گھریلو صارفین کے لیے نرخ وہی رہیں گے اور ToD ٹیرف میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔‘‘

پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، جس کی قیادت خود وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کر رہے ہیں، نے ایک خط کے ذریعے جوائنٹ الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن (JERC) کو بتایا کہ حکومت، جموں اور کشمیر دونوں پاور کمپنیوں کی آمدنی میں فرق (تفاوت کو) کو پورا کرنے کے لیے انہیں گرانٹ یعنی مالی مدد کرے گی۔

نیشنل کانفرنس نے اس فیصلے کو گھریلو صارفین کے لیے بڑی راحت قرار دیا ہے۔ وہیں حکمران جماعت کے ترجمان عمران نبی ڈار نے کہا ہے کہ ’’عمر عبداللہ حکومت لوگوں کی روزمرہ کی مشکلات سے بخوبی واقف بھی ہے اور انہیں سمجھتی بھی ہے اور اسی لیے گھریلو صارفین کو سردیوں میں مالی بعچھ سے بچانے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’حکومت نے بجلی کے مسائل پر مرکزی حکومت سے بات بھی کی ہے تاکہ جموں کشمیر کے لوگوں کو درپیش چیلنجز حل ہو سکیں۔‘‘

یہ بھی پڑھیں:

جموں کشمیر: بجلی کے مجوزہ اضافی نرخوں پر روک، گھریلو صارفین کو راحت