ETV Bharat / jammu-and-kashmir
راجیہ سبھا میں پی ڈی پی نے بھاجپا کی بھرپور مدد کی: عمر عبداللہ
عمر عبداللہ نے پانپور علاقے میں تعمیر کیے گئے جدید سرکاری کوارٹرز کا افتتاح کیا۔

By ETV Bharat Jammu & Kashmir Team
Published : May 1, 2026 at 4:31 PM IST
|Updated : May 1, 2026 at 4:37 PM IST
پلوامہ (شبیر بٹ): جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعہ کو جنوبی کشمیر کے سیمپورہ، پانپور علاقے میں ایسٹیٹس محکمہ کی جانب سے تیار کیے گئے گیارہ اپارٹمنٹ بلڈنگس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے صلاح کار ناصر اسلم وانی، ممبر اسمبلی پانپور حسنین مسسعودی کے علاوہ اور دیگر سیول اور پولیس افسران موجود تھے۔
اس موقع پر میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ "یہ کوارٹر سرکاری افسران اور ممبران قانون سازیہ کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔" وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بیروزگاری جموں وکشمیر کے لیے ایک بڑا چلینج بنا ہوا ہے تاہم حکومت بیروزگاری سے نمٹنے کے لیے پوری کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ "یہ ایک حقیقت ہے کہ سبھی بیروزگاروں کو گورنمنٹ سیکٹر میں ایڈجسٹ نہیں کیا جا سکتا ہے۔"
اردو زبان کو بھرتی عمل سے خارج کرنے کے عمل پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ "اردو زبان کو کسی بھی بھرتی عمل سے خارج نہیں کیا گیا ہے اور اس معاملے پر پی ڈی پی سیاسی روٹیاں سیک رہی ہے ۔"
انہیں نے کئی ریاستوں میں ایگزٹ پولز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "ایگزٹ پولز پر کبھی بھی بھروسہ نہیں کیا جاسکتا اور پانچ برس قبل جب مغربی بنگال کے حوالے سے ایگزٹ پولز میں بی جے پی کو اکثریت دکھائی گئی تھی پھر بعد میں کیا ہوا؟
یہ بھی پڑھیں:
اردو سے متعلق میرا ویڈیو شیئر کرنے والوں کو پولیس طلب کر رہی ہے، التجا مفتی کا الزام

