ETV Bharat / jammu-and-kashmir

میڈیکل کالج تنازعہ پر پی ڈی پی اور بی جے پی ایک: تنویر صادق

تنویر صادق نے کہاکہ تاریخ میں پہلی بار کسی سیاسی جماعت نے دہلی جاکر ایک میڈیکل کالج کو بند کرانے کی کوشش کی ہے۔

میڈیکل کالج تنازعہ پر پی ڈی پی اور بی جے پی ایک: تنویر صادق
میڈیکل کالج تنازعہ پر پی ڈی پی اور بی جے پی ایک: تنویر صادق (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : January 10, 2026 at 7:05 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

سرینگر (پرویز الدین) : نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنماء اور ترجمان اعلی تنویر صادق نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ شری مایا ویشنو دیو یونیورسٹی اور کے میڈیکل کالج سے متعلق جاری تنازعے پر پی ڈی پی اور بھارتیہ جنتا پارٹی ایک ہی بالی بول رہی ہیں۔

ہفتے کو سرینگر میں میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی کارروائیوں کے باعث طلباء کے مستقبل کو نقصان پہنچا ہے جبکہ پی ڈی پی ایک حساس تعلیمی معاملے پر سستی سیاست کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ بی جے پی جیسی جماعت طلباء کے مستقبل کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔

تنویر صادق نے مزید کہا کہ یہ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ کسی سیاسی جماعت نے دلی جاکر ایک میڈیکل کالج کو بند کرانے کی کوشش کی ہو۔جسے انہوں نے طلباء اور ان کے والدین کے لیے نہایت نقصاں دہ قرار دیا۔انہوں الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی پی بھی طلباء کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہونے کے بجائے اس معاملے پر سیاسی کر رہی ہے ۔جموں وکشمیر میں بی جے پی ایک سیاسی قوت کے طور مرحوم مفتی محمد سعید اور محبوبہ مفتی کی پولیسیوں اور اقدامات کے باعث ابھری۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کا جائزہ لیتے عوام کو اس سیاسی تاریخ کو فراموشی نہیں کرنا چاہئیے۔

یہ بھی پڑھیں: دفعہ370 کے خاتمے کے بعد جموں کشمیر میں تبدیلی آئی، مگر بہتری نہیں: عمر عبداللہ


تنویر صادق نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام میڈیکل کالج کی بندش کے خلاف ہیں اور یہ صرف چند عناصر ہیں جو کہ گمراہ کن بیان یہ پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں تمام والدین اپنے بچوں کو روشن مستقل چاہتے ہیں اور کوئی بھی تعلیمی ادارے کی بندش کی حمایت نہیں کرتا ۔انہوں نے تقیسم کی بات کرنے والے بعض عناصر کے بیانات پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ایسے بیانات سماجی ہم آہنگی کو نقصان پہنچاتے ہیں اور تعلیم اور روزگار جیسے اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی بھر پور کوشش کرتے رہتے ہیں۔