ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پہلگام کے سیاحتی مقامات اور لدر کے کنارے پولیتھین فری زون قرار، خلاف ورزی پر ہوگا بھاری جرمانہ

پہلگام کے سیاحتی مقامات اور لدر کے کنارے پولیتھین فری زون قرار دیے گئے ہیں، خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ ہوگا۔

PDA declares key tourist spots and river banks polythene free Urdu News
پہلگام کے سیاحتی مقامات پولیتھین فری زون قرار (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : February 19, 2026 at 5:24 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

پہلگام، اننت ناگ (میر اشفاق): پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے ) نے اپنے دائرۂ اختیار میں آنے والے تمام سیاحتی مقامات اور ماحولیاتی طور پر حساس علاقوں میں پولیتھین اور دیگر پلاسٹک اشیاء کے استعمال اور ساتھ رکھنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

چیف ایگزیکٹیو افسر پی ڈی اے، میر نصر الہلال جیری کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق پہلگام کے سیاحتی مقامات، پارکس، دریائے لدر کے کناروں، ندی نالوں، جنگلاتی علاقوں، رہائشی و تجارتی زونز، مذہبی مقامات اور یاترا روٹ پر پلاسٹک بیگز، چپس کے خالی پیکٹ، پلاسٹک بوتلیں، کین مشروبات، پلاسٹک کراکری اور دیگر غیر تحلیل پذیر (نان بایوڈیگریڈیبل) اشیاء پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

PDA declares key tourist spots and river banks polythene free Urdu News
پہلگام کے سیاحتی مقامات پولیتھین فری زون قرار (ETV Bharat)
PDA declares key tourist spots and river banks polythene free Urdu News
پہلگام کے سیاحتی مقامات پولیتھین فری زون قرار (ETV Bharat)
PDA declares key tourist spots and river banks polythene free Urdu News
پہلگام کے سیاحتی مقامات پولیتھین فری زون قرار (ETV Bharat)

انسانوں اور جانوروں دونوں کے لیے پلاسٹک نقصان دہ

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پلاسٹک کچرے کی وجہ سے دریاؤں، جنگلات اور عوامی مقامات کی آلودگی سنگین ماحولیاتی خطرات کا باعث بن رہی ہے، جو انسانوں اور جانوروں دونوں کے لیے نقصان دہ ہے۔ پہلگام کے نازک ماحول کے تحفظ اور ماحول دوست سیاحت کے فروغ کے پیش نظر متعلقہ علاقوں کو فوری طور پر "پولی تھین فری زون" قرار دیا گیا ہے۔

PDA declares key tourist spots and river banks polythene free Urdu News
پہلگام کے سیاحتی مقامات پولیتھین فری زون قرار (ETV Bharat)
PDA declares key tourist spots and river banks polythene free Urdu News
پہلگام کے سیاحتی مقامات پولیتھین فری زون قرار (ETV Bharat)
PDA declares key tourist spots and river banks polythene free Urdu News
پہلگام کے سیاحتی مقامات پولیتھین فری زون قرار (ETV Bharat)

خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی

حکم نامہ کو فوری طور پر نافذ العمل بناتے ہوئے انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مسلسل خلاف ورزی کی صورت میں محکمۂ سیاحت جموں و کشمیر کی جانب سے جاری رجسٹریشن سرٹیفکیٹس بھی منسوخ کیے جا سکتے ہیں۔ مزید برآں، ممنوعہ پلاسٹک یا غیر تحلیل پذیر اشیاء پھینکنے یا کوڑا کرکٹ پھیلانے والوں پر 2,000 روپیے بطور جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

PDA declares key tourist spots and river banks polythene free Urdu News
پہلگام کے سیاحتی مقامات پولیتھین فری زون قرار (ETV Bharat)
PDA declares key tourist spots and river banks polythene free Urdu News
پہلگام کے سیاحتی مقامات پولیتھین فری زون قرار (ETV Bharat)

یہ بھی پڑھیں:

بارہمولہ میں سنگل یوز پلاسٹک پولیتھین کے خلاف کارروائی، بازاروں میں چھاپہ ماری مہم Banned Single Use polythene

Polythene Free Jammu And Kashmir جموں و کشمیر کو پولی تھین سے نجات دلانے کے لئے مہم کا افتتاح

RDD Starts Anti Polythene Drive محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے پولی تھین مخالف مہم کا اہتمام

GDC Pampore Anti Polythene Drive ڈگری کالج پانپور کی جانب سے پالی تھین مخالف ڈرائیو

Drive Against Polythene میونسپل کمیٹی ترال کی جانب سے پالتھین خلاف مہم کا آغاز

جموں میں پولی تھین پر مکمل پابندی، ڈی آر ڈی او کے بائیو پلاسٹک کیری بیگ کا افتتاح

پولی تھین بنانے والی فیکٹریوں پر روک لگانے کا مطالبہ، وزیر اعلی کے نام میمورنڈم