ETV Bharat / jammu-and-kashmir
چھ روز بعد مسافر گاڑیوں کو سری نگر لیہہ قومی شاہراہ کی جانب چلنے کی اجازت
سونہ مرگ میں درماندہ مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو کئی طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Published : January 4, 2026 at 7:52 PM IST
گاندربل (فردوس احمد تانترے) خراب موسم کے پیش نظر چھ روز بعد اتوار کو سونہ مرگ سے سری نگر لیہہ قومی شاہراہ کی طرف مسافر بردار گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی۔ سڑک پر پھسلن کے باعث ایک ہفتے سے سونہ مرگ میں درماندہ مال بردار گاڑیوں کو سری نگر لیہہ قومی شاہراہ کی جانب جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔
ٹریفک پولیس کے ایک عہدیدار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ بیکن حکام کی جانب سے سے انہیں گرین سگنل ملا ہے کہ سونہ مرگ سے لداخ کی طرف صرف مسافر گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی جائے۔ یہاں پر درماندہ مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے بتایا اگرچہ کل منی مرگ سے سونہ مرگ کی طرف چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی، ڈیڑھ سو مسافر گاڑیوں کو آج لداخ کی طرف روانہ کیا گیا ہے لیکن سونہ مرگ میں درماندہ قریباً ایک سو مال بردار گاڑیوں کو نکلنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گاندربل میں بڑی کارروائی، 2 ملی ٹینٹ معاونین گرفتار
انہوں نے کہا کہ سونہ مرگ میں درماندہ مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو کئی طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ درماندہ مال بردار گاڑیوں کو بھی کر گل کی طرف جانے کی اجازت دی جائے۔ بیکن کی چیف انجینئر نے بتایا اگر موسم نے ساتھ دیا تو ہم سری نگر لیہہ قومی شاہراہ برف ہٹانے کا کام لگاتار جاری رہے گا. انہوں نے مزید بتایا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سری نگر لیہہ قومی شاہراہ لگاتار کھلا رکھیں گے جس سے لیہہ لوگوں کو تازہ رسائی حاصل ہو.

