ETV Bharat / jammu-and-kashmir

عمر سرکار ہر محاز پر ناکام ہو گئی ہے: ست شرما

بی جے پی کے ریاستی صدر ست شرما نے کہا کہ عمر عبداللہ کی سرکار عوامی توقعات پر پورے نہیں اتر رہی ہے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر ست شرما کا اونتی پورہ دورہ
بی جے پی کے ریاستی صدر ست شرما کا اونتی پورہ دورہ (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : June 3, 2026 at 3:50 PM IST

|

Updated : June 3, 2026 at 5:15 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

ترال/اونتی پورہ (شبیر بٹ): ایک ایسے وقت میں جب کہ سرینگر میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے وزیر اعلی عمر عبد اللہ کی صدارت میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہو رہی ہے، بھارتیہ جنتا پارٹی نے دعوی کیا کہ عمر عبدللہ کو سرکار چلانا نہیں آرہی ہے۔ اس لیے ان کی پارٹی عوام میں بے نقاب ہو رہی ہے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر ست شرما کا بیان (ETV Bharat)

تفصیلات کے مطابق بی جے پی کے ریاستی صدر ست شرما نے کہا کہ بی جے پی چاہتی ہے کہ عمر عبداللہ کی سرکار اپنی معیاد مکمل کر لے تاہم یہ بات سچ ہے کہ وہ عوامی توقعات پر پورے نہیں اتر رہے ہیں۔ اس لیے اگر وہ سرکار نہیں چلا سکتے تو انھیں فوری طور دستبردار ہونا چاہیے۔

انہوں نے آج اونتی پورہ میں پارٹی کی جانب سے ایک تقریب کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی جموں وکشمیر میں دن بہ دن مضبوط ہو رہی ہے۔ انہوں نے عمر حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ عمر عبدللہ نے انتخابات سے قبل جو منشور جاری کیا تھا اس پر عملدرآمد کرنے میں ان کی سرکار مکمل ناکام ہو چکی ہے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر ست شرما کا اونتی پورہ دورہ
بی جے پی کے ریاستی صدر ست شرما کا اونتی پورہ دورہ (ETV Bharat)

اس موقعے پر بی جے پی کے سینئر لیڈران محمد انور خان، الطاف ٹھاکر، شوکت غیور اندرابی اور دیگر لیڈران بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ پچھلے کئی دنوں سے سرکارکے بارے میں طرح طرح کی افواہیں گرم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

این سی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے: بی جے پی ایم پی غلام علی کھٹانہ

عمر عبداللہ قانون سازوں کو اجلاس کے لیے داچھی گام پارک لیے گئے

Last Updated : June 3, 2026 at 5:15 PM IST