ETV Bharat / jammu-and-kashmir
رنجی ٹرافی میں کامیابی پرعمرعبداللہ، منوج سنہا کی مبارکباد، دو کروڑ روپے انعام کا اعلان
جموں کشمیر کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے عمرعبداللہ نے سرکاری نوکریوں کا بھی اعلان کیا۔

By ETV Bharat Jammu & Kashmir Team
Published : February 28, 2026 at 4:24 PM IST
|Updated : February 28, 2026 at 5:46 PM IST
سرینگر(نیوز ڈیسک) : پہلی مرتبہ رنجی ٹرافی اپنے نام کرنے والی جموں کشمیر کرکٹ ٹیم کو جہاں سابق بین الاقوامی کھلاڑیوں اور معروف شیخصیات کی جانب سے تہنیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے وہیں جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھی ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔
رنجی ٹرافی میں تاریخی فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کرناٹک کے خلاف ان کے ہوم ٹرف پر زبردست جیت کے بعد کھلاڑیوں اور معاون عملے کے لیے 2 کروڑ روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا۔
انہوں نے اس تاریخی جیت کو پورے خطے کے لیے فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر کھلاڑی وضع کردہ قوانین کے تحت سرکاری تقرریوں کے بھی حقدار ہوں گے۔
Congratulating Team J&K on their historic triumph in the Ranji Trophy, the Chief Minister announced a cash reward of ₹2 crore for the players and support staff after their emphatic victory over Karnataka on their home turf.
— Office of Chief Minister, J&K (@CM_JnK) February 28, 2026
Calling it a watershed moment for Jammu & Kashmir… pic.twitter.com/OnRJCa1EoB
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھی سماجی رابطہ گاہ ایکس پر ایک پوسٹ میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے عزم کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا: "جموں و کشمیر کا بہترین وقت آ گیا ہے۔ ہماری کرکٹ ٹیم نے رنجی ٹرافی اپنے نام کی جس پر پوری یو ٹی کی طرف سے آپ کا شکریہ۔"
Today’s stupendous success of the Jammu & Kashmir in the Ranji Trophy has given the people a rare moment of joy after a long time.This victory is also a powerful reply to those forces that seek to divide our society on religious lines.The triumph was made possible by the united…
— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) February 28, 2026
ادھر، جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کھلاڑیوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اسے تاریخی لمحہ قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں:

