ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ہماری حکومت میں بجلی کے نرخوں میں مزید اضافہ نہیں ہوگا، عمر عبداللہ

عمر عبداللہ نے کہا کہ حکومت اب بنیادی عوامی خدمات اور بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے پر توجہ دے گی۔

ہماری حکومت میں بجلی کے نرخوں میں مزید اضافہ نہیں ہوگا، عمر عبداللہ
ہماری حکومت میں بجلی کے نرخوں میں مزید اضافہ نہیں ہوگا، عمر عبداللہ (IMAGE: ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : August 25, 2026 at 8:55 PM IST

3 Min Read
Choose ETV Bharat

بارہمولہ: (کوثر عرفات) وزیر اعلی عمر عبداللہ نے منگل کے روز لوگوں کو یقین دلایا کہ حکومت بجلی میں مزید اضافہ نہیں کرے گی، جبکہ آئندہ ساڑھے تین سال کے اندر عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کرنے کی کوشش ہر حال میں کی جائے گی۔ ٹنگمرگ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے حالیہ ٹیرف پر نظرثانی کے ذریعے صارفین پر صرف ایک محدود بوجھ ڈالا ہے اور یہ برقرار رکھا ہے کہ پچھلی حکومتوں نے بھی بجلی کے نرخوں میں اضافہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب یہ لوگ اقتدار میں تھے، جب انہیں بجلی کی بلس میں اضافہ کرنا پڑا تو چار سال پہلے اس میں 13-15 فیصد اضافہ ہوا۔ پچھلی پی ڈی پی، بی جے پی حکومت کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’جب محبوبہ مفتی صاحبہ وزیر اعلیٰ تھیں، بجلی کے ٹیرف میں 13.5 سے 14 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

تازہ ترین ٹیرف پر نظر ثانی کی تنقید پر سوال اٹھاتے ہوئے عمر نے کہا کہ "آپ اس وقت خاموش کیوں رہے، کیا اس وقت آپ کو محسوس نہیں ہوا کہ لوگوں کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے تھی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے صارفین پر اضافی بوجھ کو کم سے کم رکھنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں، میری پوری کوشش ہوگی کہ انشاء اللہ اس حکومت کے دوران، اس کے بعد ہم بجلی کے ٹیرف میں مزید اضافہ نہیں کریں گے۔

عمر نے کہا کہ حکومت اب بنیادی عوامی خدمات اور بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے پر توجہ دے گی، بشمول پینے کے پانی کی فراہمی، اسکول، صحت کی دیکھ بھال، سڑکیں اور باغبانی کے بنیادی ڈھانچے کو باقی کام لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنا، بچوں کے لیے اسکولوں کی مرمت، اسپتالوں میں ڈاکٹر بھیجنا، سڑکوں کو بہتر بنانا، فروٹ منڈی بنانا اور علاقے کی ترقی کرنا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے اپنی حکومت کی بقیہ مدت کے دوران عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ہم نے عوام سے جتنے بھی وعدے کیے ہیں، انشاء اللہ اگلے ساڑھے تین سالوں میں ہم وہ تمام وعدے پورے کریں گے اور خود کو آپ کے سامنے پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: تبادلے، ڈی پی سی اور آسامیاں فوری طور پر پُر کی جائیں گی، وزیراعلیٰ عمرعبداللہ