ETV Bharat / jammu-and-kashmir
نئے سال کی آمد ،کشمیر میں سیکیورٹی سخت، ایل او سی پر ہائی الرٹ
جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں بانڈی پورہ اور گریز سیکٹروں میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی)کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

Published : December 31, 2025 at 10:15 AM IST
بانڈی پورہ (اعجاز نازکی): نئے سال کی آمد کے پیش نظر، سرینگر اور کشمیر کے دیگر حساس علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے فریسکنگ، چیکنگ اور نگرانی کو بڑھا دیا ہے تاکہ کسی بھی ناپسندیدہ واقعے کو روکا جا سکے، سیکورٹی افسران کے مطابق اضافی ڈپلائمنٹس کو اہم عمومی جگہوں، مارکیٹوں، ہوٹلوں اور شہر میں انٹری اور ایگزٹ پوائنٹس پر تعینات کیا گیا ہے، جبکہ رات کی پٹرولنگ بھی بڑھا دی گئی ہے۔
جہاں بھاری برفباری نے سرحدی علاقوں کو ڈھانپ لیا ہے۔ سخت موسم کے باوجود، سرحدی سیکیورٹی فورسز 24 گھنٹے نگرانی کر رہے ہیں اور کسی بھی ممکنہ دراندازی کو روکنے کے لئے پیٹرولنگ بڑھا دی گئ ہے ۔
افسران نے بتایا کہ سرحدی پوسٹوں پر تعینات اہلکار برف سے ڈھکی ڈھلانوں پر دراندازی کی کوششوں کو روکنے کے لئے نائٹ-ویژن اور دیگر آلات سمیت بہتر سے بہتر نگرانی کو بروئے کار لانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے افسران نے خبردار کیا تھا کہ برف گرنے کے بعد دہشت گرد گروہ دراندازی کی کوشش کرسکتے ہیں۔انٹیلیجنس ذرائع کے مطابق، پاکستانی قبضے والے کشمیر میں قائم درجنوں لانچ پیڈز فعال ہیں، جن میں تقریباً 100 سے 120 دہشت گرد جموں و کشمیر میں دراندازی کے موقع کا انتظار کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:بڈگام میں اسنو اسپرے کے استعمال کا الزام، نابالغ لڑکیوں کو ہراساں کرنے پر پولیس نے ایک شخص کو کیا گرفتار،
سیکیورٹی ایجنسیوں نے بتایا کہ تمام احتیاطی اقدامات کیے گئے ہیں اور فورسز کو نئے سال کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے زیادہ سے زیادہ الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔

