ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال میں عقیدت کے ساتھ منایا گیا نودل چورم کا تہوار

کشمیری پنڈت اس پوجا کو برسوں سے روایتی جوش و جزبے کے ساتھ مناتے آئے ہیں۔

ترال میں عقیدت کے ساتھ منایا گیا نودل چورم کا تہوار
ترال میں عقیدت کے ساتھ منایا گیا نودل چورم کا تہوار (IMAGE: ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : September 1, 2026 at 6:15 PM IST

1 Min Read
Choose ETV Bharat

ترال:(شبیر بھٹ) سالانہ امرناتھ یاترا اٹھائیس اگست کو سرکاری طور پر اختتام پزیر ہوئی اور سرکاری اعدادوشمار کے مطابق لاکھوں یاتریوں نے بابا برفانی کے درشن کئے۔ تاہم روایتی طور پر امرناتھ یاترا جنوبی کشمیر کے نودل ترال میں انتم پوجا کے بعد ہی مکمل تسلیم کی جاتی ہے۔

کشمیری پنڈت اس پوجا کو برسوں سے روایتی جوش و جزبے کے ساتھ مناتے آئے ہیں۔ اس سلسلے میں آج نودل ترال میں اس روایتی پوجا یعنی نودل چورم کا تہوار عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، جس میں پنڈتوں کے علاوہ مسلمانوں اور سکھوں نے شمولیت کرکے روایتی بھائی چارے کی قندیل کو زندہ رکھا۔

ترال میں عقیدت کے ساتھ منایا گیا نودل چورم کا تہوار (VIDEO: ETV BHARAT)

اس موقع پر پنڈت برادری نے خصوصی پوجا پاٹھ کی اور کشمیر کے ساتھ ساتھ ملک کی امن و امان کے لیے دعاؤں کا اہتمام کیا۔ انتظامیہ نے عقیدت مندوں کے لیے سیکورٹی کے کڑے انتظامات کیے تھے۔

ممبر اسمبلی ترال رفیق احمد نائک، کانگریس کے نائب صدر سریندر سنگھ چنی،سابق ڈی ڈی سی سی ممبران اوتار سنگھ منظور گنائی، اسٹیزن کونسل ترال کے سربراہ فاروق ترالی اور دیگر افراد نے شمولیت کی جبکہ اس موقع پر جل شکتی، صحت، دہی ترقی، میونسپل کمیٹی اور دیگر محکمہ جات کی ٹیمیں ڈیوٹی پر تعینات تھیں۔اس موقع پر بتایا گیا کہ نودل چورم کا یہ تہوار دراصل امرناتھ یاترا کا اختتام مانا جاتا ہے۔