ETV Bharat / jammu-and-kashmir
علاقے میں نظام تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں، ڈاکٹر ہر بخش سنگھ
اس موقع پر اساتذہ نے اسکولوں میں درپیش مسائل کو لیکر محکمہ تعلیم کے اعلیٰ عہدیداروں سے کھل کر بات کی۔

Published : January 6, 2026 at 7:46 PM IST
ترال: جموں و کشمیر کے سب ضلع ترال کے آری پل میں آج محکمہ تعلیم کی جانب سے ایک جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔میٹنگ کی صدارت ڈی ڈی سی چیرمین اور ڈسٹرکٹ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پلوامہ کے چیئرمین ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے کی۔ اس موقع پر ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور گنائی ، منشا جی، زونل ایجوکیشن آفیسر لرگام اور اساتدہ کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
اس موقع پر اساتذہ نے اسکولوں میں درپیش مسائل کو لیکر محکمہ تعلیم کے اعلیٰ عہدیداروں سے کھل کر بات کی اور تمام مسائل کو جلد از جلد ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ بعد ازیں ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ 'علاقے میں نظام تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ کیونکہ انسانی زندگی میں تعلیم کا اہم کردار ہے، لہذا اپنا مستقبل تابناک بنانے کے لیے ہمیں اس شعبے کی طرف خصوصی توجہ دینی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ترال علاقے میں تعلیمی معیار میں سدھار لایا گیا ہے جبکہ آری پل تحصیل میں بھی گزشتہ کئ برسوں سے معیار تعلیم کافی ترقی کر ریا ہے۔ اس ودران انہوں نے کہا کہ بہت سارے اسکول ہیں جہاں سو فیصر نتیجے سامنے آتے ہیں۔ ٹرائبل بچے بھی اچھی کار کردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اساتذہ بھی بہت محنتی ہیں، تعلیم کے شعبہ میں سبھی پڑھے لکھے لوگ ہیں جو دل سے محنت کر رہے ہیں۔

