ETV Bharat / jammu-and-kashmir
ترال حلقہ انتخاب کی جامع ترقی میرا مشن: رفیق احمد نائک
ترال علاقے کی جامع ترقی ان کا مشن ہے اور ہر گاؤں میں مساوی فنڈز کےلیے وہ از خود دیہی علاقوں کا دورہ کرتے ہیں۔

Published : July 9, 2026 at 8:11 AM IST
ترال، پلوامہ، جموں وکشمیر (شبیر بھٹ): ممبر اسمبلی ترال رفیق احمد نائک نے عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اپنے حلقے کے تحت آنے والے کئی مقامات جیسے لرگام، نہر، خاصی پورہ اور دیگر دیہات کا دورہ کیا۔
اس دوران مقامی لوگوں نے اپنے اپنے مسائل وزیر موصوف کی نوٹس میں لائے۔ ممبر اسمبلی نے عوام کے مسائل کو غور سے سنا اور ان پر ھمدردانہ غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
نہر خاصی پورہ میں ڈرین تعمیر کرنے کی مانگ
اس دوران ممبر اسمبلی ترال رفیق احمد نائک نہر خاصی پورہ کا دورہ کرکے وہاں متعدد عوامی وفود ممبر اسمبلی سے ملاقی ہوئے۔ اس دوران عوام نے وہاں ایک ڈرین تعمیر کرنے کی مانگ کی۔ اس موقع پر عوام کو کی مانگ کو موقع پر ہی قبول کرتے ہوئے اسے سی ڈی فنڈ سے تعمیر کرنے کا اعلان کیا۔
ترال علاقے میں جامع ترقی ان کا اہم مقصد
میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے رفیق احمد نائک نے بتایا کہ ترال علاقے کی جامع ترقی ان کا مشن ہے اور ہر گاؤں میں مساوی فنڈز کے لیے وہ از خود دیہی علاقوں کا دورہ کرتے ہیں اور عوام کے ساتھ مشاورت کرنے کے بعد ہی سی ڈی فنڈس کو خرچ کرتے ہیں تاکہ عوام کا یہ پیسہ عوام کی رضامندی کے ساتھ ہی خرچ ہو سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترال علاقے میں جامع ترقی ان کی کوشش رہے گی اور اس کے لیے وہ تمام کوشش کر رہے ہیں۔

