ETV Bharat / jammu-and-kashmir
رکن اسمبلی ارجن سنگھ راجو نے رامبن میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھا
اطلاعات کے مطابق ان منصوبوں میں دیگر ترقیاتی کاموں کے ساتھ کنکشن روڈ کی تعمیر بھی شامل ہے۔

Published : April 30, 2026 at 7:07 AM IST
رامبن ( نواز رونیال): مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن میں سینئر لیڈر اور رامبن سے رکن اسمبلی ایڈوکیٹ ارجن سنگھ راجو نے بدھ کے روز اپنے حلقے میں تقریباً 11 کروڑ روپے سے زائد لاگت سے تیار ہونے والے کئی ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔
اطلاعات کے مطابق ان منصوبوں میں دیگر ترقیاتی کاموں کے ساتھ ایک طویل انتظار کے بعد کنکشن روڈ کی تعمیر بھی شامل ہے۔ اس موقعے پر بات کرتے ہوئے راجو نے کہا کہ یہ سڑک مقامی آبادی کا دیرینہ مطالبہ تھا اور اس پر عمل درآمد علاقے میں رابطے کو بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رامبن کے لیے مزید ترقیاتی اقدامات پائپ لائن میں ہیں اور جلد ہی عوام کے لیے وقف کیے جائیں گے۔ انہوں نے کمیونٹی ہال میتراہ میں ڈیولپمنٹ فنڈز سے منظور شدہ چھ لاکھ روپے کے غیر معیاری کام پر محکمہ کے خلاف موقع پر کارروائی کے احکامات صادر کیے۔
اسی کے ساتھ انہوں نے مقامی لوگوں سے اپیل کی کہ وہ زیرِ تعمیر کاموں کی نگرانی کریں۔ اس موقعے پر ان کے ہمراہ سابق ڈپٹی چیئرمین خالد وانی، پارٹی کے زونل صدر چناب ریجن محمد عارف وانی اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں:
جموں سے کشمیر راست ٹرین سروس، جمعرات کو ہوگا تاریخی افتتاح
'دہلی کے دروازے اور دل کھلے': کشمیر میں 8000 کروڑ کے دیہی سڑک منصوبوں کا آغاز

