ETV Bharat / jammu-and-kashmir

میرواعظ کشمیر نے نظربند مظاہرین کی رہائی کا کیا مطالبہ، اظہار رائے کی آزادی کا احترام کرنے کی حکام سے کی اپیل

میرواعظ نے اس بات پر زور دیا کہ پرامن احتجاج اور جذبات کے اظہار کے حق کا احترام کیا جانا چاہیے۔

میرواعظ کشمیر  ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق
میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : March 4, 2026 at 3:23 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

سرینگر: (پرویز الدین) میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ جموں و کشمیر کے مسلمانوں نے وادی کشمیر سے لے کر پیر پنجال اور جموں تک ایران میں ہونے والے واقعات پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے جس اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل تحسین ہے اور معاشرے کے زندہ رہنے والے ضمیر کی عکاسی کرتا ہے۔

میرواعظ نے کہا کہ جموں و کشمیر کی عوام نے ایک امت ہونے کے ناطے ظلم کے خلاف اور مظلوموں کے ساتھ ثابت قدمی سے کھڑے ہو کر یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پورے خطے میں منایا جانے والا بند اس یکجہتی کا پرامن اور طاقتور اظہار تھا۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ پرامن احتجاج اور جذبات کے اظہار کے حق کا احترام کیا جانا چاہیے۔ میرواعظ نے خواتین اور نابالغوں سمیت مظاہرین اور سوگواروں کو حراست میں لیے جانے کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس طرح کے اقدامات کو افسوس ناک اور غیر ضروری قرار دیا۔

میرواعظ نے ایف آئی آر درج کرنے اور مقامی میڈیا آؤٹ لیٹس کے سوشل میڈیا اکائنٹس بشمول فیس بک کا بند کرنے اور احتجاج کو کور کرنے کے لیے مقامی میڈیا کو روکے جانے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے حکام پر زور دیا کہ وہ حراست میں لیے گئے تمام افراد کو رہا کریں اور آزادی اظہار پر مسلسل سنسر شپ اور سزا کی پالیسی پر سنجیدگی سے غور کریں۔