ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ماسفہ مشتاق، گولڈ میڈل جیتنے والی ترال کی نوعمر کھلاڑی

ماسفہ کے مطابق وہ مستقبل میں انٹرنیشنل سطح پر تھنگتا میں گولڈ میڈل حاصل کرکے اپنے ملک کا نام روشن کرنا چاہتی ہیں۔

ماسفہ مشتاق، گولڈ میڈل جیتنے والی ترال کی نوعمر کھلاڑی
ماسفہ مشتاق، گولڈ میڈل جیتنے والی ترال کی نوعمر کھلاڑی (Image : ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : December 29, 2025 at 7:11 PM IST

|

Updated : December 29, 2025 at 7:31 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

ترال: اپنے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے اگر انسان کے پاس ہمت تو پھر کوئی چیز اسے روک نہیں سکتی۔ جنوبی کشمیر کے بٹ نور ترال سے تعلق رکھنے والی کمسن ماسفہ مشتاق نے بھی غریبی اور پسماندگی کو ہراتے ہوے قومی سطح کے تھنگتا مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کرکے نہ صرف اپنا بلکہ پورے کشمیر کا نام روشن کیا ہے۔

اس ماہ کی باییس تاریخ کو گوہاٹی آسام میں منعقد ہ تھنگتا چمپین شپ میں ماسفہ نے گولڈ میڈل حاصل کرکے اس خواب کو شرمندہ تعبیر کیا ہے جو اس نے بچپن سے دیکھا تھا۔ گھر پہنچتے ہی ماسفہ کے گھر میں گویا عید کا ماحول ہے اور رشتہ دار مٹھایاں لاکر ماسفہ کی اس خوشی میں شریک ہو رہے ہیں۔ ایک خصوصی انٹرویو میں ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ماسفہ نے بتایا کہ وہ بچپن سے ہی اس کھیل میں دلچسپی رکھتی تھی اور جب انہوں نے والدین کے سامنے اس شوق کا اظہار کیا تو والدین نے ہر قسم کا تعاون فراہم کیا

ماسفہ مشتاق، گولڈ میڈل جیتنے والی ترال کی نوعمر کھلاڑی (Etv Bharat)

ماسفہ کے مطابق وہ مستقبل میں انٹرنیشنل سطح پر تھنگتا میں گولڈ میڈل حاصل کرکے اپنے ملک کا نام روشن کرنا چاہتی ہے اور اس حوالے سے وہ آج سے ہی محنت کر رہی ہے۔ ماسفہ کے بقول آج کل کے دور میں لڑکیاں بھی سپورٹس میں طبع آزمائی کر رہی ہیں جو کہ ایک اچھی بات ہے۔

اس دوران ماسفہ کی دادی حفیظہ نے بتایا کہ یہ بچی بچپن سے ہی کھیل کود میں دلچسپی لے رہی تھی اور آج تک متعدد بار تھنگتا میں امتیازی پوزیشن حاصل کی ہے انہوں نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ وہ اس بچی کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے کچھ مدد کریں کیونکہ ہم ایک غریب کنبے سے تعلق رکھتے ہیں۔

Last Updated : December 29, 2025 at 7:31 PM IST