ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ادھم پور کے چھبوترا بازار میں ہارڈویئر دکان میں بھیانک آتشزدگی

عینی شاہدین کے مطابق چندہی لمحوں میں آگ نے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور علاقے میں دھوئیں کے گھنے بادل چھاگئے۔

ادھم پور کے چھبوترا بازار میں ہارڈویئر دکان میں بھیانک آتشزدگی
ادھم پور کے چھبوترا بازار میں ہارڈویئر دکان میں بھیانک آتشزدگی (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 21, 2026 at 10:56 AM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور کے مصروف چھبوترا بازار علاقے میں بدھ کی شام ایک ہارڈویئر دکان میں اچانک زبردست آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد پورے بازار میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ آگ ’’ایس کمار اینڈ سنس‘‘ نامی ہارڈویئر اسٹور میں لگی، جہاں بڑی مقدار میں ہارڈویئر سامان اور آتش گیر مواد موجود تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق چند ہی لمحوں میں آگ نے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور علاقے میں دھوئیں کے گھنے بادل چھا گئے۔ بلند شعلے دور دور تک دکھائی دے رہے تھے، جس کے باعث قریبی دکانداروں اور رہائشیوں میں شدید بے چینی پیدا ہوگئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی کئی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی گئی۔

مقامی پولیس، رضاکاروں اور بازار کے تاجروں نے بھی امدادی کاموں میں حصہ لیا اور قریبی دکانوں کو خالی کروایا تاکہ آگ مزید نہ پھیل سکے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ میں بڑی مقدار میں سامان جل کر خاکستر ہوگیا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جموں کشمیر میں پنچایتی انتخابات کا راستہ صاف، حتمی ووٹر لسٹ شائع، تین لاکھ 39 ہزار نئے ووٹرز شامل جبکہ ایک لاکھ 13 ہزار حذف

حکام کے مطابق آگ لگنے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی اور اس سلسلہ میں تحقیقات جاری ہیں۔ واقعہ کے بعد بازار میں لوگوں کی بڑی بھیڑ جمع ہوگئی، جس کے باعث ٹریفک متاثر ہوئی۔ انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرہ مقام سے دور رہیں تاکہ امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ نہ ہو۔