ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ماہ صیام میں قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کے لیے مارکیٹ چیکنگ

میونسپل کمیٹی کےعہدیدار منظورپامپوری نے بتایا کہ جو بھی دکاندار مشتہر شدہ ریٹ لسٹ پر عمل نہیں کرےگا اس کے خلاف کاروائی کی جاے گی۔

ماہ صیام میں قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کے لیے مارکیٹ چیکنگ
ماہ صیام میں قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کے لیے مارکیٹ چیکنگ (Video: ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : February 25, 2026 at 10:49 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

اونتی پورہ: (شبیر بھٹ) متبرک ماہ رمضان کے اندر قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کے لیے آج میونسپل کمیٹی اونتی پورہ کی جانب سے مارکیٹ چیکنگ کی گئی۔ ٹیم نے اونتی پورہ کے بازاروں میں مارکیٹ چیکنگ کی۔ اس دوران غیر معیاری اشیاء کو ضائع کیا گیا جبکہ قصابوں کے ساتھ ساتھ دیگر دکانوں پر بھی ریٹ لسٹ چیک کیے گیے اور خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف جرمانہ کیا گیا۔

اس دوران عوام نے مارکیٹ چیکنگ کو دیر آید درست آید قرار دیتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں چیکنگ کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے اور گاؤں دیہات میں بھی چیکنگ ہونی چاہیے کیونکہ بازار میں تو کبھی کبھار چیکنگ ہوتی ہے مگر دور دراز علاقوں میں چیکنگ کا نام ونشان نہیں ہوتا ہے۔

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی کے عہدیدار منظور پامپوری نے بتایا کہ جو بھی دکاندار مشتہر شدہ ریٹ لسٹ پر عمل نہیں کرے گا ان کے خلاف ضابطے کے تحت کاروائی کی جاے گی۔ انہوں نے بتایا کہ جو بھی دکاندار مشتہر شدہ ریٹ لسٹ سے زیادہ نرخوں پر اشیاء ضروریہ فروخت کرے گا ان کے خلاف ضابطے کے تحت کاروائی کی جاے۔ انہوں نے دکانداروں سے اپیل کی کہ وہ ماہ مبارک رمضان کے پیش نظر ناجائز منافع خوری سے اجتناب کریں۔ان کا کہنا ہے کہ اس چیکنگ کا مقصد واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں عوام کو معیاری اور صحیح قیمتوں اشیا ملنا چاہئے۔