ETV Bharat / jammu-and-kashmir

منوہر لال کھٹر نے سندھ آبی معادہ کی معطلی کے بعد جموں و کشمیر میں ہائیڈرو پروجیکٹس کا جائزہ لیا

سندھ آبی معاہدے کی معطلی کے بعد مرکزی وزیر منوہر لال کا جموں و کشمیر میں این ایچ پی سی پن بجلی منصوبوں کا جائزہ-

منوہر لال کھٹر نے سندھ آبی معادہ کی معطلی کے بعد جموں و کشمیر میں ہائیڈرو پروجیکٹس کا جائزہ لیا
منوہر لال کھٹر نے سندھ آبی معادہ کی معطلی کے بعد جموں و کشمیر میں ہائیڈرو پروجیکٹس کا جائزہ لیا (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : January 4, 2026 at 10:42 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

جموں: (محمد اشرف گنائی) بجلی اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر وزیر منوہر لال کھٹر، بجلی کی وزارت حکومت ہند کے سکریٹری پنکج اگروال کے ساتھ مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں این ایچ پی سی پن بجلی پروجیکٹوں کا جائزہ لینے کی غرض سے آج جموں پہنچے۔ این ایچ پی سی کے سی ایم ڈی بھوپندر گپتا نے محترم وزیر کو جموں و کشمیر میں موجود مختلف این ایچ پی سی پن بجلی پروجیکٹوں کی پیش رفت کے بارے بتایا۔

اس دو روزہ دورے میں رئیسی، رام بن اور کشتواڑ اضلاع میں قائم پروجیکٹوں کا معائنہ شامل ہے۔آج منوہر لال نے این ایچ پی سی کے سلال پروجیکٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جاری کاموں کی جانکاری دی گئی۔انہوں نے این ایچ پی سی کو سلال آبی ذخائر کے تلچھٹ ہٹانے کے آپریشنوں میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔ یہاں یہ ذکر کرنا بھی ضروری ہے کہ سلال بجلی اسٹیشن، جو ضلع رئیسی میں دریائے چناب پر واقع ہے، یہ سندھو آبی سمجھوتے (آئی ڈبلیو ٹی) کی معطلی کے بعد تلچھٹ کی صفائی کے کام میں مصروف ہے، جس کا مقصد جمع ہوئی گاد کو ہٹانا اور آبی ذخائر کے زائد از استعال کو یقینی بنانا ہے۔


سلال پاور اسٹیشن کے دورے کے دوران، وزیر نے ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کے لیے حکومت کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے پاور اسٹیشن کے احاطے میں شجرکاری مہم بھی چلائی۔ انہوں نے مقامی انتظامیہ اور مختلف متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام سے بھی بات چیت کی تاکہ کاموں کی بروقت تکمیل کے لیے مربوط کوششوں کو یقینی بنایا جا سکے۔ کشتواڑ کے راستے میں، منوہر لال نے ساولکوٹ ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ (1856 میگاواٹ) کا فضائی معائنہ کیا-

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر اسمارٹ میٹرز کی تنصیب میں ملک کی دیگر ریاستوں سے آگے: منوہر لال کھٹّر

کشتواڑ پہنچنے پر، انہوں نے ریٹل ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ڈیم کنکریٹنگ کے کاموں کا سنگ بنیاد رکھا اور پروجیکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ کام کو موثر اور مقررہ مدت میں مکمل کریں۔