ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ٹرِیکوٹا نگر میں ڈیوٹی پر موجود پولیس افسر پر حملہ، ملزم گرفتار

پولیس ترجمان نے بتایا کہ 20 فروری کو سب انسپکٹر راجیش کمار

Man Arrested for Assaulting On Duty Police Officer in Trikuta Nagar of Jammu Kashmir Urdu News
ٹرِیکوٹا نگر میں ڈیوٹی پر موجود پولیس افسر پر حملہ (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : February 22, 2026 at 10:26 AM IST

3 Min Read
Choose ETV Bharat

جموں، (محمد اشرف گنائی): ٹرِیکوٹا نگر علاقے میں ڈیوٹی پر موجود ایک پولیس افسر پر مبینہ طور پر حملہ کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے اور تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد یہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ سرکاری فرائض انجام دینے والے اہلکاروں کو ڈرانے، دھمکانے یا ان پر حملہ کرنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات نہ صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اتھارٹی کو چیلنج کرتے ہیں بلکہ عوامی نظم و ضبط کو بھی متاثر کرتے ہیں۔

نوجوان نے دھمکیاں دیں اور حملہ کیا

پولیس ترجمان نے بتایا کہ 20 فروری کو سب انسپکٹر راجیش کمار، جو ڈسٹرکٹ پولیس لائنز جموں میں تعینات ہیں، نے تحریری شکایت درج کروائی شکایت کے مطابق وہ سرکاری ڈیوٹی پر تھے اور ٹرِیکوٹا نگر پارک میں موجود تھے کہ اس دوران ایک نوجوان ان کے پاس آیا اور مبینہ طور پر نازیبا اور غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے لگا۔ سب انسپکٹر راجیش کمار نے اپنی شکایت میں الزام عائد کیا کہ مذکورہ نوجوان نے انہیں دھمکیاں دیں اور یہ جانتے ہوئے بھی کہ وہ وردی میں ملبوس سرکاری ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں ان پر جسمانی حملہ کیا۔

بھارتیہ نیائے سنہتا کے تحت کارروائی

معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے بہو فورٹ پولیس اسٹیشن میں بھارتیہ نیائے سنہتا کی مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات شروع کی گئیں۔ ترجمان کے مطابق تکنیکی شواہد اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملزم کی شناخت سمت ورما کے طور پر ہوئی جو ضلع کٹھوعہ کے مانپور گاؤں کا رہائشی ہے اور اس وقت ٹرِیکوٹا نگر میں مقیم تھا بعد میں اسے گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

شوپیان کی تاریخی جامع مسجد: روحانیت کی روشن علامت، جنوبی کشمیر کا فخر جہاں صدیوں کی دعائیں ہیں محفوظ

پونچھ کے سورنکوٹ علاقے میں فوج نے خفیہ ٹھکانے کا پردہ فاش کیا، پستول، دو میگزین، کھانے پینے کی اشیاء برآمد

جموں و کشمیر اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا پہلا حصہ اختتام پذیر، ایوان 27 مارچ کو دوبارہ شروع ہوگا

برف پگھلنے سے لے کر فصلوں کے خطرات تک: کشمیر کی گرم ترین سردیوں کے سلسلے وار اثرات

بجلی نرخوں پر اسمبلی میں بحث، عمر عبداللہ اور رکن اسمبلی بشیر ویری آمنے سامنے

’مادری زبان ہماری شناخت، اس کا تحفظ اور فروغ ہماری ذمہ داری‘