ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ریاسی سکھچا مسجد واقعے میں ملوث ملزم گرفتار، امن و ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اپیل

گرفتار ملزم کی شناخت پیار سنگھ ولد پریتم سنگھ، ساکن پٹیاں، تحصیل تھورو، ضلع ریاسی کے طور پر کی گئی ہے۔

ریاسی سکھچا مسجد واقعے میں ملوث ملزم گرفتار
ریاسی سکھچا مسجد واقعے میں ملوث ملزم گرفتار (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : July 5, 2026 at 10:15 AM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

جموں: (محمد اشرف گنائی) ریاسی پولیس نے سکھچا مسجد سے متعلق حالیہ واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ضلع میں امن و قانون کی بالادستی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنا اس کی اولین ترجیح ہے۔

پولیس کے مطابق، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ریاسی کی نگرانی اور ایس ڈی پی او ارناس و ایس ایچ او پولیس اسٹیشن ارناس کی قیادت میں پولیس ٹیم کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں پولیس اسٹیشن ارناس میں درج ایف آئی آر نمبر 54/2026 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ اس معاملے میں بھارتیہ نیائے سنہتا کی دفعات 331(6)، 352، 115(2)، 298 اور 351(2) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

گرفتار ملزم کی شناخت پیار سنگھ ولد پریتم سنگھ، ساکن پٹیاں، تحصیل تھورو، ضلع ریاسی کے طور پر کی گئی ہے۔ ریاسی پولیس نے بتایا کہ واقعے کے بعد عوام، بالخصوص مسلم برادری کے افراد سے ملاقات کر کے انہیں یقین دلایا گیا کہ اس معاملے میں فوری اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

پولیس نے عوام سے اپیل کی کہ وہ امن، بھائی چارے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھیں اور کسی بھی قسم کی افواہ یا گمراہ کن معلومات پر یقین نہ کریں، کیونکہ اس سے علاقے کا پرامن ماحول متاثر ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:

سید گیلانی سمیت کئی علیحدگی پسند لیڈر سمگر شکشا کی کتاب 'جموں کشمیر کی شخصیات' میں شامل

50 بنگلہ دیشی شہریوں کو ملک بدری کے لیے ٹرین کے ذریعے مغربی بنگال بھیجا گیا

سمگر شکشا کے تحت شائع شدہ کتابوں میں متنازع مواد ناقابلِ برداشت اور ناقابلِ قبول: سکینہ ایتو