ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ پولیس کی بڑی کارروائی، ناکہ چیکنگ کے دوران لاکھوں مالیت کی ہیروئن برآمد، ایک ڈرائیور گرفتار

پلوامہ پولیس نے منشیات کے خلاف بڑی کاروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپئے مالیت کا ہیروئن نما مادہ برآمد کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

پلوامہ پولیس کی بڑی کارروائی، ناکہ چیکنگ کے دوران لاکھوں مالیت کی ہیروئن برآمد، ایک ڈرائیور گرفتار
پلوامہ پولیس کی بڑی کارروائی، ناکہ چیکنگ کے دوران لاکھوں مالیت کی ہیروئن برآمد، ایک ڈرائیور گرفتار (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : January 6, 2026 at 3:30 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

پلوامہ : منشیات کے خلاف جاری سخت کریک ڈاؤن کے تحت پلوامہ پولیس کو ایک اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ پولیس نے لیتر علاقے میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک ٹرک سے بھاری مقدار میں ہیروئن نما ممنوعہ مادہ برآمد کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ گاڑی کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پلوامہ پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران ٹرک نمبر JK22B-3175 کو روکا اور تلاشی کے دوران اس میں سے 263 گرام ہیروئن نما مادہ برآمد کیا، جس کی بین الاقوامی منڈی میں مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے۔ کارروائی کے دوران ٹرک کے ڈرائیور کی شناخت اطہر مقبول گنائی ولد مقبول احمد گنائی، ساکن واگھامہ بجبہاڑہ کے طور پر کی گئی، جسے موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق اس معاملے میں این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعات 8/21 کے تحت ایف آئی آر نمبر 03/2026 متعلقہ پولیس اسٹیشن میں درج کر لی گئی ہے۔ پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے تاکہ ممنوعہ مادہ کے منبع اور اس کی منزل کا پتہ لگایا جا سکے، ساتھ ہی اس منشیات نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی بھی کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جموں میں سال 2025 میں منشیات کے 311 ملزمان گرفتار، 35 خواتین منشیات فروش بھی شامل

پلوامہ پولیس نے اپنے بیان میں منشیات کے خاتمے کے عزم کو دہراتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سماج کو منشیات سے پاک رکھنے کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی یا اطلاع کو فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں تک پہنچائیں۔