ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گاندربل میں بڑی کارروائی، 2 ملی ٹینٹ معاونین گرفتار

گاندربل پولیس کی جانب سے گرفتار کئے گئے ملی ٹینٹ معاونین کے قبضہ سے اسلحہ، گولہ بارود اور 8.40 لاکھ کی نقدی برآمد کی گئی۔

گاندربل میں بڑی کارروائی، 2 ملی ٹینٹ معاونین گرفتار
گاندربل میں بڑی کارروائی، 2 ملی ٹینٹ معاونین گرفتار (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : January 1, 2026 at 9:19 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

گاندربل (فردوس احمد تانترے) جموں و کشمیر پولیس نے ضلع گاندربل میں ایک اہم کار روائی کے دوران دو ملی ٹینٹ معاونین کو گرفتار کر کے چینی ساختہ پستول، گرینیڈ اور 8 لاکھ 40 ہزار 500 روپے نقدی سمیت اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا ہے۔ پولیس کے مطابق مخصوص خفیہ اطلاع ملنے پر گنڈ رحمان کے مقام پر ناکہ بندی کی گئی۔

اس دوران لوڈ کیریئر زیر نمبر 7309-JK15B کو روکا گیا اور تلاشی کے دوران گاڑی سے ایک عدد چینی پستول، ایک میگزین، چار زندہ کار توس، دو ہینڈ گرینیڈ اور بڑی مقدار میں نقدی برآمد ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ سامان ملی ٹینٹ سر گر میوں کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔ گرفتار شدہ افراد کی شناخت غلام نبی میر ولد محمد سبحان میر ساکن حاجن بانڈی پورہ، اور شبنم نذیر دختر نذیر احمد گنائی ساکن شالہ بگ گاندربل کے طور پر ہوئی ہے۔

ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں افراد ممنوعہ تنظیموں کے ساتھ رابطے میں تھے اور اسلحہ ورقم کی نقل و حمل میں ملوث تھے۔ پولیس نے اس سلسلے میں یو اے پی اے اور آرمز ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں تا کہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ اسلحہ کہاں سے لایا گیا، کس مقصد کے لیے استعمال ہونا تھا اور اس کے پیچھے کونسے نیٹ ورک سر گرم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گاندربل پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائی جاری، قمریہ پارک میں کئی مشکوک افراد کی لی گئی جامع تلاشی

ضلع پولیس گاندربل نے عوام سے اپیل کی ہے کہ امن وامان کے قیام میں تعاون گاندربل نے عوام سے اپیل کی ہے کہ امن وامان کے قیام میں تعاون کریں اور کسی بھی مشتبہ سر گرمی یا ملک دشمن عناصر کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو فراہم کریں۔ پولیس نے واضح کیا کہ خطے میں امن واستحکام کو خراب کرنے والی کسی بھی سر گرمی کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔