ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر اسمبلی کا بجٹ اجلاس دو فروری سے، ایل جی سنہا کی جانب سے حکم نامہ جاری

حکمنامے کے مطابق جموں و کشمیر کا بجٹ اسمبلی اجلاس پیر کے روز دو فروری 2026 کو صبح 10 بجے جموں میں منعقد ہوگا۔

جموں و کشمیر اسمبلی کا بجٹ اجلاس دو فروری سے
جموں و کشمیر اسمبلی کا بجٹ اجلاس دو فروری سے (File Photo : IANS)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : January 4, 2026 at 10:53 AM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

جموں: (محمد اشرف گنائی) جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس دو فروری 2026 سے طلب کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ حکم کے مطابق اسمبلی اجلاس پیر کے روز دو فروری 2026 کو صبح 10 بجے جموں میں منعقد ہوگا۔ یہ طلبی جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ 2019 کی دفعہ 18(1) کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے جاری کی گئی ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ یونین ٹیریٹری جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کا اجلاس دو فروری 2026 کو صبح 10 بجے جموں میں ہوگا۔ اس سے قبل وزراء کونسل کی جانب سے بجٹ اجلاس بلانے کی سفارش کی گئی تھی، جس کے بعد لیفٹیننٹ گورنر نے اجلاس طلب کرنے کا باضابطہ حکم جاری کیا۔

ایل جی سنہا کی جانب سے جاری حکم نامہ
ایل جی سنہا کی جانب سے جاری حکم نامہ (ETV Bharat)

بجٹ اجلاس کا آغاز دو فروری کو لیفٹیننٹ گورنر کے اسمبلی سے خطاب سے ہو گا۔ اس سلسلے میں اسمبلی سیکریٹریٹ نے جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ 2019 کی دفعہ 21(1) کے تحت ایک علیٰحدہ نوٹس بھی جاری کیا ہے، جس میں قانون ساز اسمبلی کے اراکین کو جموں میں واقع اسمبلی کمپلیکس میں لیفٹیننٹ گورنر کا خطاب سننے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر کے خطاب پر بحث کے اختتام کے بعد وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ فروری کے پہلے ہفتے میں یونین ٹیریٹری کا دوسرا بجٹ پیش کر سکتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ سی ایم عمر عبد اللہ مالیات کا قلمدان بھی سنبھالے ہوئے ہیں۔