ETV Bharat / jammu-and-kashmir

امرناتھ یاترا 2026 شروع، ایل جی منوج سنہا نے پہلے قافلے کو جموں سے روانہ کیا

ہزاروں یاتری پہلگام اور بالتل کے راستوں سے وادی کی جانب روانہ ہوئے، جہاں سے وہ اپنے اس مذہبی سفر کا آغاز کریں گے۔

امرناتھ یاترا کے پہلے قافلے کو ایل جی منوج سنہا نے روانہ کیا
امرناتھ یاترا کے پہلے قافلے کو ایل جی منوج سنہا نے روانہ کیا (Image credit: X@OfficeOfLGJandK)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : July 2, 2026 at 7:10 AM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

جموں: (محمد اشرف گنائی) جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر اور شری امرناتھ شرائن بورڈ کے چیئرمین منوج سنہا نے جمعرات کی صبح جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس کیمپ سے امرناتھ یاترا 2026 کے پہلے قافلے کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

امرناتھ یاترا کے پہلے قافلے کو ایل جی منوج سنہا نے روانہ کیا (Video credit: ETV Bharat)

پہلے قافلے میں شامل ہزاروں یاتری سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان پہلگام اور بالتل کے راستوں سے وادیٔ کشمیر کی جانب روانہ ہوئے، جہاں سے وہ 'بابا برفانی' کے نام سے مشہور شیو لنگ کے درشن کے لیے اپنے سفر کا آغاز کریں گے۔

پہلے قافلے کی تفصیلات

جموں سے بالتال اور پہلگام کے بیس کیمپوں کے لیے روانہ ہوئے 259 گاڑیوں کے پہلے قافلے میں کل 4,822 یاتری جموں سے روانہ ہوئے، جب کہ کل 2,510 یاتری روایتی پہلگام کے راستے سے سفر کر رہے ہیں، وہیں 2,312 یاتریوں نے بالتل کے چھوٹے راستے کا انتخاب کیا ہے۔ پہلی کھیپ میں 3,707 مرد یاتری، 816 خواتین، 16 بچے، 246 سادھو اور 37 سادھویاں شامل ہیں۔ قافلے میں 106 بسیں، 39 میڈیم موٹر وہیکلز (MMVs)، 111 لائٹ موٹر وہیکلز (LMVs) اور تین پہیوں والی گاڑیاں شامل ہیں۔

Sadhus seated in a bus as the first batch of pilgrims leave for Amarnath Yatra from Bhagwati Nagar Yatri Niwas base camp, in Jammu on Thursday.
جمعرات کو جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس بیس کیمپ سے امرناتھ یاترا کے لیے روانہ ہونے والے پہلے قافلے میں شامل سادھو۔ (Image credit: PTI)

ایل جی نے یاتریوں کو نیک خواہشات پیش کی

انتظامیہ نے یاتریوں کی حفاظت، قیام و طعام، صحت، ٹرانسپورٹ اور دیگر بنیادی سہولیات کے لیے وسیع تر انتظامات کیے ہیں۔ اس موقعے پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یاتریوں کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے یاترا کو پرامن و محفوظ بنانے اور خوش اسلوبی سے مکمل کرانے کے لیے تمام ضروری انتظامات کیے ہیں۔

People raise religious slogans as the first batch of Amarnath Yatra pilgrims leave from Bhagwati Nagar Yatri Niwas base camp, in Jammu on Thursday.
جمعرات کو جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس بیس کیمپ سے امرناتھ یاترا یاتریوں کی پہلی کھیپ روانہ ہونے پر لوگ مذہبی نعرے لگاتے ہوئے (Image credit: PTI)

انہوں نے ملک بھر سے آنے والے عقیدت مندوں کے لیے کامیاب اور روحانی طور پر بابرکت یاترا کی دعا بھی کی۔ 57 روزہ امرناتھ یاترا کے دوران یاتری جنوبی کشمیر کے روایتی پہلگام راستے اور وسطی کشمیر کے بالتل راستے سے مقدس امرناتھ غار تک پہنچیں گے، جب کہ یاترا 28 اگست کو رکشا بندھن کے موقعے پر اختتام پذیر ہوگی اور مجموعی طور پر 57 دنوں پر محیط ہوگی۔

Security personnel carry out sanitisation operations with sniffer dogs along the Jammu-Srinagar Highway during the commencement of 2026 Amarnath Yatra, in Anantnag district, on Thursday, July 2, 2026.
دو جولائی 2026 کو اننت ناگ میں 2026 امرناتھ یاترا کے آغاز کے دوران سیکورٹی اہلکار جموں-سرینگر ہائی وے پر کھوجی کتوں کے ساتھ سکیورٹی پر مامور (Image credit: PTI)

مزید پڑھیں:

امرناتھ یاترا کے سبب قومی شاہراہ پر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات

امرناتھ یاترا 2026: جنوبی کشمیر میں ڈرائی رن، قافلوں کی نقل و حرکت اور سکیورٹی کے حوالے سے کی گئی مشق

امرناتھ یاترا 2026: صرف نامزد افسران ہی میڈیا کو سرکاری معلومات فراہم کریں گے

امرناتھ یاترا کے محفوظ انعقاد کے لیے کثیر سطحی سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، آئی جی پی کشمیر