ETV Bharat / jammu-and-kashmir

منوج سنہا نے شانت منو کو جموں و کشمیر کے ریاستی الیکشن کمشنر کے طور پر حلف دلایا

حلف برداری کی تقریب لوک بھون، جموں میں منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کابینہ وزراء سمیت شریک رہے۔

شانتامنو
شانت منو (Special Arrangement)
author img

By ETV Bharat Jammu & Kashmir Team

Published : February 21, 2026 at 2:23 PM IST

|

Updated : February 21, 2026 at 3:11 PM IST

3 Min Read
Choose ETV Bharat

جموں: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کو لوک بھون میں منعقدہ ایک باوقار تقریب کے دوران نئے تعینات کیے گئے ریاستی الیکشن کمشنر (State Election Commissioner) شانت منو کو عہدے کا حلف دلایا۔

راج بھون کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق ’’لوک بھون میں منعقدہ تقریب میں شانت منو نے جموں و کشمیر کے یونین ٹیریٹری کے ریاستی الیکشن کمشنر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔‘‘ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے روبرو حلف لیا اور عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔

حلف برداری کی اس تقریب میں جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اپنے کابینہ ساتھیوں کے ہمراہ شریک ہوئے۔ شانت منو کی بطور ریاستی الیکشن کمشنر تقرری کے بعد پنچایت اور شہری بلدیاتی اداروں کے انتخابات کے انعقاد کے امکانات روشن ہوئے ہیں۔

کون ہے شانتانامو

شانت منو 1991 بیچ کے جموں و کشمیر کیڈر کے آئی اے ایس افسر رہ چکے ہیں، جو حال ہی میں سرکاری ملازمت سے سبکدوش ہوئے تھے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد لیفٹیننٹ گورنر نے انہیں ریاستی الیکشن کمشنر مقرر کیا۔ شانتانامو سے قبل بی آر شرما الیکشن آفیسر رہ چکے ہیں۔ نئے ریاستی الیکشن کمشنر شانت منو نے عہدے کا حلف اٹھاتے ہوئے انتخابی عمل کو شفاف، غیر جانبدار اور مؤثر بنانے کے جمہوری عزم کا اظہار کیا۔

سبکدوش ہونے سے قبل شانت منو جموں و کشمیر میں ہائر ایجوکیشن محکمے کے کمشنر سیکریٹری تھے۔ اس تقرری کے دوران انہوں نے معروف روحانی پیشوا اور گرو سری سری روی شنکر کے ساتھ مل کر خطے میں ذہنی صحت کے فروغ، منشیات سے پاک معاشرے اور اقدار پر مبنی تعلیم کو آگے بڑھانے کے لیے کام کیا۔

نومبر 2025 میں، شانت منو نے بخشی اسٹیڈیم میں ایجو یوتھ میٹ کی تقریب میں سری سری روی شنکر کا استقبال کیا جہاں 20 ہزار سے زائد طلبہ نے منشیات سے پاک کشمیر کے عزم کا حلف لیا۔ ویلبیئنگ

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے شانت منو نے ’آرٹ آف لیونگ فاؤنڈیشن‘ کے ساتھ اشتراک کا اعلان کیا، جس کا مقصد کالجوں اور یونیورسٹیز میں ذہنی سکون اور زندگی کی مہارتوں پر مبنی پروگرام متعارف کروا کر طلبہ کے لیے دباؤ سے پاک اور اقدار پر مبنی تعلیمی ماحول قائم کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

  1. سابق چیف سیکریٹری بی آر شرما جموں کشمیر کے نئے سٹیٹ الیکشن کمشنر
  2. پنچاتی انتخابات کے انعقاد پر قانون کی پاسداری کریں گے، سٹیٹ الیکشن کمیشنر
Last Updated : February 21, 2026 at 3:11 PM IST