ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کرالنیوا بڈگام میں مقامی افراد کے حملے سے تیندوے کا بچہ زخمی، علاج کے لیے ہوکرسر منتقل

محکمہ وائلڈ لائف کی ایک ٹیم نے موقعے پر پہنچ کر تیندوے کے زخمی بچے اپنی تحویل میں لے لیا۔

Leopard Cub Injured After Attack by Locals in Budgam
کرالنیوا بڈگام میں مقامی افراد کے حملے سے تیندوے کا بچہ زخمی (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : April 27, 2026 at 8:27 AM IST

|

Updated : April 27, 2026 at 1:40 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

بڈگام: (عارف بشیر وانی) وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے خان صاحب علاقے کے کرالنیوا گاؤں میں مقامی افراد کے حملے میں تیندوے کا ایک بچہ شدید زخمی ہو گیا، جس کے بعد محکمہ وائلڈ لائف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی شروع کر دی۔

کرالنیوا بڈگام میں مقامی افراد کے حملے سے تیندوے کا بچہ زخمی (ETV Bharat)

اطلاعات کے مطابق پولیس کی جانب سے اطلاع ملنے پر محکمہ وائلڈ لائف کی ایک ٹیم فوری طور پر موقعے پر پہنچی اور تیندوے کے زخمی بچے کو علاج و معالجے کے لیے اپنی تحویل میں لے لیا۔ محکمہ نے جانور کو مزید علاج اور خصوصی نگہداشت کے لیے ہوکرسر وائلڈ لائف ریسکیو سینٹر منتقل کر دیا ہے۔

بلاک آفیسر وائلڈ لائف بڈگام، بشیر احمد نے کہا کہ جنگلی جانور کو زخمی کرنے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کے واقعات جنگلی حیات کے تحفظ سے متعلق قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جنگلی جانوروں کی موجودگی کی صورت میں خود کارروائی کرنے یا انہیں نقصان پہنچانے کے بجائے فوری طور پر محکمہ وائلڈ لائف کو اطلاع دیں تاکہ محفوظ اور بروقت ریسکیو ممکن بنایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسانی آبادی اور جنگلی حیات کے درمیان تصادم کے واقعات میں ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنا نہایت ضروری ہے تاکہ جنگلی حیات کے تحفظ اور ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھا جا سکے۔

Last Updated : April 27, 2026 at 1:40 PM IST