ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر میں شدید سردی کی لہر برقرار، آبی ذخائر منجمد

وادی کشمیر کے بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت منفی پانچ سے منفی 9ڈگری سیلسیش تک ریکارڈ کیا گیا۔

کشمیر میں شدید سردی کی لہر برقرار، آبی ذخائر منجمد
کشمیر میں شدید سردی کی لہر برقرار، آبی ذخائر منجمد (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Jammu & Kashmir Team

Published : January 10, 2026 at 1:37 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

اننت ناگ (فیاض لولو) : وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر بدستور جاری ہے، جس کے باعث بیشتر مقامات پر رات کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کافی نیچے ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ سمیت دیگر اضلاع میں درجہ حرارت منفی 6سے منفی 8ڈگری سیلسیش ریکارڈ کیا گیا اور جاری سخت سردی کے سبب کئی قدرتی چشمے اور آبشار بھی منجمد ہو گئے ہیں، جس سے علاقے میں غیر معمولی موسمی صورتحال دیکھنے کو مل رہی

ہے۔

کشمیر میں شدید سردی کی لہر برقرار، آبی ذخائر منجمد (ای ٹی وی بھارت)

جمے ہوئے آبشار خوبصورت اور دلکش قدرتی برفانی مجسموں کی شکل اختیار کر چکے ہیں، جو مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ بڑی تعداد میں لوگ ان مقامات کا رخ کر رہے ہیں تاکہ اس نایاب قدرتی نظارے کو قریب سے دیکھ سکیں اور تصاویر و ویڈیوز بنا سکیں۔ سخت سردی کے باوجود یہ منجمد آبشار سیاحتی دلچسپی کا نیا مرکز بن رہے ہیں۔

دوسری جانب، انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان مقامات پر جاتے وقت احتیاط برتیں، کیونکہ پھسلن والی سطحیں اور شدید سرد موسم کسی خطرے کا سبب بن سکتا ہے۔ متعلقہ محکموں کی جانب سے صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی یہ لہر آئندہ دنوں تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور شدید سردی سے بچاؤ کے لیے ضروری اقدامات اختیار کریں۔

کشمیر میں شدید سردی کی لہر برقرار، آبی ذخائر منجمد
کشمیر میں شدید سردی کی لہر برقرار، آبی ذخائر منجمد (ای ٹی وی بھارت)

یہ بھی پڑھیں:

کشمیر، لداخ سخت سردی کی زد میں؛ دراس میں پارا منفی 22ڈگری ریکارڈ