ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج

وادی کے بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کے بعد انتظامیہ نے مسافروں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

ا
وادی کے بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Jammu & Kashmir Team

Published : January 1, 2026 at 4:04 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

سرینگر (نیوز ڈیسک) : وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری اور میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کے بعد بھی موسم کافی سرد ہے اور شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد کے نزدیک ریکارڈ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات، سرینگر کے مطابق جمعرات کو سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 2.2 ڈگری سیلسیش ریکارڈ کیا گیا، جبکہ معروف سیاحتی مقام اور اسکی ریزارٹ - گلمرگ - وادی کا سرد ترین مقام رہا جہاں پارہ منفی 5.5 ڈگری تک گر گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر میں مجموعی طور پر بیشتر مقامات پر سرد راتیں ریکارڈ کی گئیں اور یہ سرد موسم آئندہ دنوں بھی اسی طرح جاری رہنے کا امکان ہے۔ بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے ریکارڈ کیا گیا۔ سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 0.4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، کپوارہ میں 1.9، قاضی گنڈ میں 2.0ڈگری سیلسیش رہا۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ’’دن کے وقت موسم عام طور پر ابر آلود رہے گا۔‘‘ محکمہ کے مطابق یکم جنوری کی دوپہر سے موسم میں بہتری آ سکتی ہے، جبکہ 12 جنوری تک کسی بھی بڑی موسمی سرگرمی کا امکان نہیں ہے۔

ادھر، انتظامیہ نے مسافروں اور بالائی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے، خاص طور پر پہاڑی راستوں اور ڈھلانوں پر احتیاط سے چلنے کا ڈرائیور کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے کیونکہ اس دوران برفباری سڑکوں کی آمد و رفت متاثر کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

موسم کی خراب صورتحال، آپریشنل مسائل کی وجہ سے سری نگر ہوائی اڈے پر چھ پروازیں منسوخ