ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جسٹس راجنیش اوسوال نے اننت ناگ میں وکلاء چیمبرز کا سنگ بنیاد رکھا

جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے جسٹس راجنیش اوسوال نے وکلاء برادری کو درپیش مسائل اور مطالبات کا جائزہ لیا

جسٹس راجنیش اوسوال نے اننت ناگ میں وکلاء چیمبرز کا سنگ بنیاد رکھا
جسٹس راجنیش اوسوال نے اننت ناگ میں وکلاء چیمبرز کا سنگ بنیاد رکھا (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : June 9, 2026 at 12:42 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

اننت ناگ(میر اشفاق): ضلع اننت ناگ کی وکلاء برادری کے لیے ایک اہم پیش رفت کے طور پر ضلع عدالت کمپلیکس اننت ناگ میں نئے وکلاء چیمبرز کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ اس موقع پر جسٹس رجنیش اوسوال نے ضلع عدالت کمپلیکس کا دورہ کیا اور مجوزہ وکلاء چیمبرز کا سنگ بنیاد رکھا۔

جسٹس راجنیش اوسوال کی آمد پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ تقریب کا آغاز پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج اننت ناگ، طاہر خورشید کے استقبالیہ خطاب سے ہوا، جنہوں نے معزز مہمان اور شرکاء کا خیر مقدم کیا۔

تقریب کے دوران ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے عبوری صدر ایڈووکیٹ پیر شفیق نے وکلاء برادری کو درپیش مسائل اور مطالبات پر مشتمل ایک تفصیلی یادداشت انتظامی جج کو پیش کی۔

اپنے خطاب میں جسٹس راجنیش اوسوال نے کہا کہ نئے وکلاء چیمبرز صرف ایک تعمیراتی منصوبہ نہیں بلکہ نظامِ انصاف کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے وکلاء اور سائلین دونوں کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی، جس سے عدالتی امور کی انجام دہی میں مزید آسانی پیدا ہوگی۔

انہوں نے بار ایسوسی ایشن کی جانب سے اٹھائے گئے انتظامی اور بنیادی ڈھانچے سے متعلق مسائل کو متعلقہ پولیس اور سول انتظامیہ کے ساتھ اٹھانے کی یقین دہانی کرائی اور امید ظاہر کی کہ ان مسائل کا جلد از جلد حل نکالا جائے گا۔

مزید پڑھیں: زوجیلا ٹنل تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار: مرکزی وزیر گڈکری کی موجودگی میں آج حتمی بریک تھرو دھماکہ

بعد ازاں جسٹس اوسوال نے عدالتی افسران اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے اراکین کے ساتھ الگ الگ تعارفی اور انتظامی اجلاسوں کی صدارت کی۔ ان اجلاسوں میں مقامی پولیس اور سول انتظامیہ کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی، جس سے عدالتی اور انتظامی اداروں کے درمیان بہتر ہم آہنگی اور تعاون کے عزم کا اظہار ہوا۔